حالیہ بارشوں نے سبزی منڈی خوشاب کو کیچڑ سے لت پت کر دیا ھے اور بیوپارئیوں آڑھتیوں اور خریداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ھے متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ھے دوسری جانب مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ گھوڑے بیچ کر سو رھی ھے اور ان کے پاس رٹا رٹایا جواب ھے کہ فنڈز موجود نھیں ھیں . اگر مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ نے یہی جواب دینا ھے تو پھر مارکیٹ کمیٹی کی کیا ضرورت ھے حکومت کو کم ازکم اسے ختم کرکے عوام پر بوجھ کم کرنا چاہیے
Saturday, 14 March 2020
پاکستان میں کرونا وائرس کی مریضہ صحت یاب

(ویب ڈیسک) کرونا سے متاثرہ
مریضہ صحت یاب ہوگئی، پمز اسپتال میں مریضہ کے ایک ہفتے میں2بار ٹیسٹ کرنے کے بعد
اسے صحت مند قرار دے دیا گیا:۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمزاسپتال میں زیرعلاج کورونا کی
مریضہ صحتیاب ہوگئی،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ48سالہ خاتون کی کورونا ٹیسٹ
رپورٹ منفی آئی ہے:۔
پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریضہ کا ایک ہفتے میں2بار
ٹیسٹ کیا گیا، مریضہ کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل آئی ہیں:۔
ذرائع کے مطابق کورونا سے صحتیاب48سالہ مریضہ کا تعلق گلگت سے ہے،
خاتون کو 28 فروری کو راولپنڈی سے پمز منتقل کیا گیا تھا، کورونا وائرس کے اثرات
سے صحتیاب مریضہ کو مزید3دن زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے:۔
تین دن میں مکمل طبعیت کی بحالی پر خاتون کو ڈسچارج کردیا جائے گا،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریضہ کو زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ ڈاکٹروں نے اپنی تسلی
کے لیے کیا ہے:۔
یاد
رہے کہ6مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض نجی اسپتال میں زیر علاج
رہنے کے بعد صحت یاب ہوا تھا، علاج کے بعد مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جسے
ضروری کارروائی کے بعد گھر روانہ کردیا گیا:۔
صورتحال خراب ہوتی ہے تو غذائی اشیا گھرپہنچیں گی : ناصرشاہ

ویب ڈیسک:۔۔۔۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا
کہنا ہے کہ احتیاط کے طور پر غذائی اشیا سے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں،
صورتحال خراب ہوئی تو غذائی اشیا گھروں پر پہنچائی جائیں گی:۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر
ناصرشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے فوڈ سیکیورٹی
پروگرام کے انتظام کا کہہ دیا ہے، احتیاط کے طور پر فوڈ آئٹمز سے متعلق انتظامات
کیے جا رہے ہیں:۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ
صورتحال خراب ہوئی تو غذائی اشیا گھروں پر پہنچائی جائیں گی:۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کے مریض
صحتیاب ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں، تفتان سے سندھ کے شہریوں کو سکھر لا کر ان کے
ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکھر سے زائرین کے سیمپل کراچی لا کر ٹیسٹ
کیے جائیں گے:۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ
تفتان بارڈر پر کرونا کی اسکریننگ اور انتظامات ناکافی ہیں۔ جلسوں اور اجتماعات سے
متعلق 4 اپریل کو سی ای سی فیصلہ کرے گی:۔
انہوں نے کہا کہ شادی ہالز اور
اجتماعات پر پابندی سے متعلق تاریخوں کو کم یا زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے، مختلف
مقامات پر اسپرے کیا جا رہا ہے۔ کرونا کا کوئی عام ٹیسٹ نہیں اور سب کو یہ ٹیسٹ
کروانے کی ضرورت بھی نہیں:۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا
تھا کہ نزلہ و زکام والے افراد احتیاط کے طور پر گھروں میں رہیں، جو کرونا وائرس
کے خاتمے کی دوا بنائے گا اسے انعام دیا جائے گا:۔Friday, 13 March 2020
کورونا بیماری کو چھوڑیں :الیکشن انجوائے کریں ٹاکرہ پروفیسرحضرات میں
کورونا وائرس کا ڈر پی ایس ایل پر بھی ہونے لگا غیرملکی کھلاڑیوں کا واپس جانے کا فیصلہ

(ویب ڈسیک) ذرائع پی سی بی کے مطابق
کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کی
خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی
اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں:۔
واپس جانے والے کھلاڑیوں میں لیام لیونگسٹن،
بریتھویٹ، لیام ڈاوسن، الیکس ہیلز، ٹام بینٹن، لیوئس گریگری، جیمز ونس
اورریلی روسوبھی شامل ہیں:۔
ترجمان پی سی بی بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کوفیصلے کا حق حاصل ہے،
کھلاڑیوں نے اپنا حق استعمال کیا تو باقاعدہ اعلان کریں گے:۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے:۔کرونا وائرس سے جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہو گیا

برلن(ویب ڈسیک)
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کرونا وائرس
سے متاثر ہوسکتی ہے، وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں:۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے
مطابق صحافیوں کے گفتگو کرتے ہوئے انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ ’کرونا کے سد باب کے
لیے ہم نے بجٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خطیر رقم جاری کی ، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں
گے جو ہمیں مشکل سے نکال دے اور آگے کے معاملات دیکھیں گے:۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کے
حوالے سے جرمنی کسی بھی قسم کا نیا قرضہ لینے کا خواہش مند نہیں ہے، مذکورہ بحران
کے بڑھنے کی وجہ کا علم نہیں مگر ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے:۔

جرمن چانسلر کا
کہنا تھا کہ ’ابھی تک عوام کے لیے کوئی ویکسی نیشن یا تھراپی متعارف نہیں کرائی
گئی، طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جرمنی کے 70 فیصد آبادی کرونا سے متاثر
ہوسکتی ہے:۔
واضح رہے کہ جرمنی میں کرونا
وائرس سے 3 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک ہزار 567 کیسز رپورٹ ہوہوچکے ہیں،
ایک روز قبل رکن پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی:۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت
(ڈبلیو ایچ او) نے نئے نوول کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا کیونکہ یہ 100
سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے:۔
اسلام آباد یونائٹیڈ پر بھی قسمت مہربان ہو سکتی ہے لاہور قلندر آخری نمبر پر بھی جا سکتی ہے

(تجزیہ:غلام محمد کھچی)پی ایس ایل 5 میں صرف چار میچ باقی ہیں ابھی تک صرف یہ واضح ہے ملتان سلطان ٹاپ ٹو میں شامل ہے پہلی پوزیشن کس کے حصہ میں آئے گی اس کے بارے میں حتمی پوزیشن کے بارئے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا جبکہ تھرڈ اور فورتھ پوزیشن کا معاملہ بھی گھمبیر ہے پشاور زلمی اگر آج 13مارچ کو ملتان سلطانز سے میچ جیت جائے تو اس کے 11پوائنٹ ہو جائیں گے اور وہ پلے فور میں داخل ہو جائے گی بصورت دیگر 9پوائنٹ پر ہی اسکا سفر اختتام پذیر ہوجائیگا 14مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کامیچ ہے یہ میچ اگر کنگز جیتتی ہے تو اس کے پوائنٹ 11ہو جائیں گے اور وہ ٹاپ فور میں چلے جائے گی اور اگر یونائٹیڈ کا میاب ہوتی ہے تو اس کے بھی 9نمبر ہو جائیں گے یہ اسکا آخری میچ ہو گا 15مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہو گا اگر کراچی کنگ یہ میچ جیتتی ہے اور وہ یونائٹیڈ سے بھی جیت چکی ہو گی تو اس کے پوائنٹ 13ہو جائیں گے اور وہ ٹاپ ٹو میں شامل ہو جائیگی اور اگر صرف اسی میچ میں کامیاب ہوتی ہے تو پھر گیارہ پوائنٹ کے ساتھ پلے فور میں چلے جائے گی بصورت دیگر اس کے بھی 9پوائنٹس رہیں گے چوتھا اور آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان یہ میچ ملتان سلطانز جیتتی ہے تو وہ ٹاپ ون ٹیم ہو گی اور اگر قلندر جیتتی ہے تو وہ پلے فورمین چلی جائیگی اگر تین ٹیمیں یاد و ٹیمیں 9,9پوائنٹس لیتے ہیں تو فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا اور فی الحال یہ صورتحال اسلام آباد یونائٹیڈ کے حق میں ہے
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...



