Thursday 26 March 2020

خوشاب کے قرنطینہ میں موجود افراد میں سے 3 کی رپورٹ آ گئی

فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نےبتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت پانچ  مریض زیر مشاہدہ ہیں ان میں سےدوکامریم اور اسکے بیٹے احمد خان کا تعلق کامرے والاتحصیل نوشہرہ سے ہے یہ دونوں نوشہرہ میں قرنطینہ میں ہیں ابھی انکے ٹیسٹوں کی رپورٹس کا انتظار ہے اس کے ساتھ تین افراد جو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قرنطینہ میں تھے انکی رپورٹس آ گئی ہیں جن میں مہر وقارجوہرآباد،محمد شعیب رنگپور بگھور اور محمد سرفراز دائیوال کی رپورٹس نیگٹو آئی ہے جنہیں ڈاکٹر کی رائے کے مطابق بہت جلد گھر بھیج دیا جائیگا فوکل پرسن ڈاکٹر راؤ گلزار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ضلع خوشاب میں کورونا کی صورت پوری طرح قابو میں تاہم عوام پھر بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے

سندھ کے وزیر اعلی کا شکریہ:عثمان بزدار



لاہور):۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا:۔۔۔۔۔
 وزیر اعلی عثمان بزدار نے چین کی جانب سے حکومت سندھ کوعطیہ کئے جانے والے ایک لاکھ کے این 95 ماسک پنجاب حکومت کو بھجوانے پر سندھ کے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا:۔۔۔۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کے اس اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے- آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے - ہمارا اتحاد اور عزم اس موذی مرض کوشکست دے گا:۔۔۔۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کوروناوائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹیں گے:۔۔۔۔۔۔

ضلعی انتظامیہ کا گندم خریداری کیلئے شیڈول کا اعلان




خوشاب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدیل حیدر کی زیرصدارت گندم خریداری کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب راشد اقبال ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خوشاب، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر خوشاب چوہدری اسرار احمد اور نمائندہ مارکیٹ کمیٹی نے شرکت کی۔
خریداری کا آغاز 15 اپریل سے شروع ہو گا۔

Black small square

باردانہ کے حصول کے لیے درخواستیں مورخہ 7 اپریل سے محکمہ خوراک کے تینوں سنٹرز پر وصول کی جائیں گی۔

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...