Sunday 5 April 2020

ضلع خوشاب میں 4 کورونا مریض جبکہ 28 افراد قرنطینہ میں

Image
تفصیلات کے مطابقضلع خوشاب میں چار کورونا کے کنفرم مریض سامنے آگئے دو کا تعلق تبلغی جماعت سے جبکہ دو زائرئن ہیں  ان میں بائیس سالہ  فیصل کا تعلق "دیر"جبکہ چھپن سالہ غلام علی کا تعلق پاکپتن سے ہے ایک جماعت قائدآباد شہر جبکہ دوسری پیلووینس میں پابند تھی اکیس سالہ رضوان حیدر جسوال سے جبکہ چالیس سالہ عصمت خاتون نورپورتھل سے تعلق رکھتی ہیں یہ دونوں زائرین ہیں فوکل پرسن برائے برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں ٹوٹل 28 افرادکو قرنطینہ میں زیر مشائدہ رکھا گیا ہے جبکہ پہلے سے موجود پانچ افراد کی صحت بہتر ہے  ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کی رپورٹس آنے تک  یہ قرنطینہ میں ہی رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حوصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اس موذی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے

اس وقت خوشاب میں بھی کورونا مشتبہ مریضوں کی تعداد کتنی ہے تفصیلات جائنیے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 45 ہو گئیں، جبکہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 881 ہوگئی ہے 

ضلع خوشاب میں بھی اس وقت پانچ افراد قرنطینہ میں ہیں جنکی رپورٹس ابھی آنی ہیں  
فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نےبتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت پانچ مریض  زیر مشاہدہ ہیں ان میں سے   مریم اعظم عمر 27سال سکنہ نسیم کالونی ،محمد نواز عمر 65سال سکنہ آفیسر کالونی جوہرآباد ،محمد ارسلان عمر 18 سال سکنہ کھوڑا ،محمد نواز عمر 14 سال سکنہ کھوڑا اور محمد بابر  ان میں سے دو مریض نوشہرہ ،ایک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ،ایک تحصیل ہیڈ کوارٹر  میں بنائے گئے قرنطینہ میں ہیں جبکہ مریم اعظم نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہوا ہے ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کی رپورٹس آنے تک  یہ قرنطینہ میں ہی رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حوصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اس موذی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...