Tuesday 9 April 2019

وزیر اعلی پنجاب نے خوشاب دورہ پر کس کس کیا معطل

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر نے سابقہ حکومت کی98کڑور روپے کی نا قص خوشاب واٹر سپلائی سکیم کی انکو ائر ی سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ، ایکسین انہا ر اور بلد یہ کے سی اوز معطل کر نے کا حکم دیا ہے ۔ وہ ایک روزہ دورہ پر خوشاب کے ہیڈ کو ارٹر جوہر آباد میں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں ضلعی انتظامیہ کے بریفنگ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیر اعلی نے خوشاب کے کھٹوائی نو شہرہ اور قائد آباد سے سکیسر روڑ کی فوری تعمیر کا بھی اعلا ن کیا۔ انہو ں نے کہا کہ نیا بلدیا تی نظام آئند ہ چند روز میں نا فذ کر دیا جا ئے گا جس سے شہر ی و دیہی سہولیا ت بہتر ہو جا ئیں گی۔ انہو ں نے کہا کہ اس ضمن میں آرڈنینس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے مقامی پالیمنٹرین کو نئے بلدیا تی نظام پر بریفنگ کیلئے آج لا ہو ر طلب کر لیا تاکہ اس نظام کے بارے مزید آرا حاصل کی جا سیکیں۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ پر زور دیا 










کہ وہ خدمات کے معیار کو بہتر بنا ئیں۔ مو جو دہ حکو مت نے سیاست سے پا ک انتظامیہ تعینا ت کر رکھی ہے ۔انہو ں نے افسران پر زور دیا کہ وہ کسی قسم کے سیا سی اثرو رسوخ اور سفارش کو خاطر میں نہ لائیں عوامی خدمت کو اپنا شعاربنا ئیں۔انہو ں نے اعلا ن کیا کہ بہترین انتظامی و سیکو رٹی خدما ت پرافسران کے ما بین صلا حیتوں کے مقابلے کروائے جا ئیں گے اور انہیں انعام بھی دئے جا ئیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت ترقیا تی منصوبوں کی تھرڈ پا رٹی اویلیو ایشن کر وارہی ہے تاکہ کر پٹ ما فیا کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔انہو ں نے ضلع خوشاب کی خواندگی کی شرح پر اظہار تشویش کر تے ہو ئے سکو ل ایجو کیشن کے افسران کو اپنی کا رکر دگی بہتر بنا نے کی ہدایت کی ۔ انہو ں نے انتظامی و پو لیس افسران پر زوردیا کہ وہ اپنے اختیا رات کے خول سے باہر نکل کر عوامی خدمات پر بھی توجہ دیں وہ سکو ل کالجز اورہسپتالو ں کی مانیٹرنگ کریں سرکا ری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا نے والے عنا صر کے خلاف بھی کا روائی کریں۔ انہو ں نے واضح کیا کہ کا م چور ،غیر حاضر اور اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلا ف پر چے درج کروائے جا ئیں اور انہیں عہد وں سے برخاست کر دیا جا ئے تاکہ نئے لو گوں کو قومی خدمت کے موقع دئیے جا سکیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سی او میونسپل کمیٹی جوہر آباد کو بھی معطل کر نے کا بھی حکم دیا۔انہو ں نے عندیہ دیا کہ صفائی صحت ، تعلیم اور افسران کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لینے کیلئے آن لائن سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے جس کی ما نیٹرنگ وہ خود کر یں گے۔انہو ں نے سینٹری پیٹرولنگ انسپکٹرز کی کا رکر دگی کو بہتر بنا نے کتو ں کے کاٹنے کے واقعات کو روکنے صحت مراکز میں ویکسین کی دستیا بی کو یقینی بنا نے کی ہد ایت کی جبکہ مقامی گرلز و بوائز کا لجز میں معروف مضامین کی پو سٹ گریجو ایٹ کلا سز شروع کر نے کا بھی اعلا ن کیا۔تاکہ یو نیو رسٹر کے قیا م کی راہ ہموارکی جا سکے۔ اس موقع پر اپنی بریفنگ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ارشد منظورنے بتایا کہ تجاوزات کے آپر یشن کے دوران دیہی علا قوں میں ایک ارب 82کروڑ جبکہ شہری علا قوں میں ایک ارب90کروڑ روپے کی سرکا ری اراضی قبضہ ما فیا سے واگزار کر وائی گی۔جبکہ شجر کا ری کی موجودہ مہم کے دوران دولاکھ69ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں اور مو سم بہا ر2019کے دوران ایک لاکھ70ہزار سے زائد پو دے لگائے جا چکے ہیں انہو ں نے بجلی چوروں کے خلا ف مہم میں71لاکھ سے زائد جرمانہ اور 60لاکھ روپے کے واجب الادا بقایا جا ت وصول کئے گئے گذشتہ تین ما ہ کے دوران پر ائس مجسٹرٹیس نے خلا ف ورزی پر دس لا کھ 53ہزار روپے کے جر مانے کئے




۔پا کستان سیٹزن پورٹل کے تحت1839شکا یا ت میں سے 1416حل کر دی گئی ہیں .اجلا س میں ضلعی پو یس آفیسر نے امن عامہ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ انہو ں نے بتایا کہ پو لیس نے ضلع کیلئے خوف کی علا مت دو اشتہا ریوں کو کیفرقردار تک پہنچا دیا ہے اور مجمو عی طور پر ضلع کی سیکو رٹی کی صورتحال اطمینا ن بخش ہے۔اجلا س میں صوبائی وزیر ہاوسنگ میا ں محمو د الرشید، کمشنر ظفر اقبال شیخ، ریجنل پو لیس آفیسر سید خرم علی کے علا وہ مقامی خواتین و مرد پا رلمینٹرین بھی مو جو دتھے۔ وزیر اعلی نے کمشنر سرگودہا سے واگزارکر وائی جا نے والی سرکا ری زمینوں کے مفید استعمال کے بارے تجاویز مرتب کرنے اور سفارشات تیا رکرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ایک روزہ ہنگامی دورہ پر تحصیل نو شہرہ کے علاقہ پھلواڑی ریسٹ ہاوس پہنچے مقامی پا رلیمٹرین کے علاوہ کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ ریجنل پو لیس آفیسر سید خرم علی نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن نے وزیر اعلی پنجاب کو ڈویژن بھر میں جا ری ترقیا تی منصوبوں اور سیاحتی مقاما ت بارے بریفینگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی سون میں سیا حتی اور ثقافتی تفریحی گاہیں قائم کی جارہی ہیں۔جن میں پہلا فیز مکمل کر لیا گیا ہے ۔ رابطہ سڑکو ں کی تعمیر کیلئے سون ڈویلمنٹ اتھا رٹی نے ابتدائی مطالیا تی فیزیبلیٹی مکمل کر لی ہے ۔ رابط سڑکو ں کی تعمیر سے یہا ں عالمی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہو ں نے بتایا کہ سیاحت گاہو ں کے علا وہ یہا ں پر ہو ٹلز ریسٹورنٹ بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ سیا حوں کو قیا م و طعام کی بہتر سہو لتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے۔ خوشاب میں سفاری پا رک بنایا جا چکا ہے جبکہ سون ویلی میں منی چڑیا گھر بھی بنا یا جا رہا ہے ۔

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...