
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو رہاکردیاگیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کریں -پنجاب حکومت نے تمام اقدامات عوام کی حفاظت کے لئے اٹھائے ہیں -حکومتی اقدامات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں -انہوں نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں گے تو کورونا وائرس کی بیماری سے محفوظ رہیں گے-صوبائی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے