Sunday, 12 July 2020
بڑی خبر سعودی سے وطن واپسی کے عہدہ پروگرام سے فائدہ کیسے اٹھا سکتے ہیں
ایگزٹ ری انٹری اور ہروب والوں کیلئے جوازات کی وضاحت کر دی
ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب کا پرچوں کے قائم مراکز کا دورہ
ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب طارق حمید بھٹی نے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے میٹرک کے امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کے لیے قائم مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹرز پر عملہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلیے اٹھائے جانیوالیاقدامات / ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا
اس موقع پر چئیرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس، سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر چوہدری اکرم تارڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب نے گورنمنٹ انبالہ کالج، ثنائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال، گورنمنٹ کامرس کالج اور تعلیمی بورڈ میں قائم مارکنگ سنٹرز کا معائینہ کیا
اس موقع پر چئیرپرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے بریفینگ میں بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 2020میں 83ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتا یا کہ پرچوں کی مارکنگ کے لیے 17سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بغیر کسی چھٹی کے پرچوں کی مارکنگ کی جاری ہے
نتیجے کا اعلان ستمبر کے دوسرے یاتیسرے ہفتہ میں کر دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت نہم کے امتحان کے لیے طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک نے مارکنگ عملہ سے بھی ملاقات کی اور ان کو فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...