Friday, 19 August 2016

مہناز عزیز نے چھ ہفتوں کی ٹریننگ میں کیا کیا جایئے اس رپورٹ میں

چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کے پروگرام ’’پروان‘‘کی چیف ایگزیکٹو مہناز عزیزنے کہا ہے کہ ہوم سکول کا تصور اسلام کے سنہری اصولوں میں شامل ہے۔ بلاشبہ ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے۔ اسی طرح معاشرہ کے تین سے پانچ سال کے بچوں میں تعلیم کا رجحان اور شعور اجاگر کرنے کیلئے چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں چھ ہفتوں کی ٹریننگ کے آخری روز منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر بچوں کو تعلیم کی جانب راغبیت پیدا کرنے کیلئے چیف ایگزیکٹو مہناز عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے Play Group کے بچوں کو ذہنی طور پر تعلیم کیلئے تیار کرنے کیلئے کھلونوں کے ذریعے بنیادی تعلیم کا عمل شروع کیا جانا ہی لازم اور مناسب ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ریاض احمد چنن‘ اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ‘ ای ڈی او (سی ڈی) عبدالحمید سنبل ‘ اے سی قائدآباد محمد کلیم اور ڈسٹرکٹ بار کے صدر محمد یونس خان نے کہا ہے کہ چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کا مقصد معاشرہ کے معصوم اور چھوٹے بچوں اور بچیوں میں تعلیم کے حصول کا شوق اور جذبہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ والدین کو خود مجبور کریں اور تعلیم حاصل کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد عین سمجھیں

ایکسئین واپڈانے کس کو سر کا جھومر بنایا جانیئے اس رپورٹ میں

ایکسئین واپڈا خوشاب ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ واپڈا کا فیلڈ سٹاف محکمے کے سر کا جھومر ہے کیونکہ فیلڈ سٹاف کے علاوہ واپڈا کی فیلڈ میں کوئی سر گرمی ممکن نہیں ، فیلڈ سٹاف کے کام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کیلئے یہ عملہ دن رات کوشاں ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہرآباد کے مقامی ہال میں مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے دو اہلکاروں فورمین ملک عطاء محمد سنواسی اور اسسٹنٹ لائن مین محمد اشرف کے اعزاز میں پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے زیر انتظام الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زونل چیئرمین پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین محمد خان نیازی اور ڈویژنل چیئرمین آیت محمد میکن نے کہا کہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ اہلکار جن کو محکمے کی طرف سے ان کی ریٹائرڈمنٹ پر اعزاز کے ساتھ الوداع کیا جاتا ہے بلا شبہ عطاء محمد اور محمداشرف کا شمار واپڈا کے ان محنتی ، دیانت دار اور جاں فشاں ملازمین میں ہوتا ہے جن کا کوئی ثانی نہیں ، تقریب سے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے ضلعی چیئرمین حاجی عبدالحمید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے دونوں ریٹائرڈ ہونیوالے اہلکاروں کو مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ واپڈا ضلع خوشاب کے یہ دونوں سینئر اہلکار ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور بستے رہیں گے واپڈا ان کا گھر ہے اور یہ جب چاہیں اپنے گھر میں آئیں اور ہمارے ساتھ موجود رہیں بعدازاں ایکسئین ابرار احمد خان اور دیگر یونین رہنماؤں نے الودع ہونیوالے ملازمین کو یاد گاری شیلڈ یں دیں