۔آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے پاسنگ آو ¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں میری شمولیت اورپولیس کے دستوں کی پریڈ کا معائنہ کرنا باعث اعزاز ہے۔تربیت مکمل کرنے پر میں آپ سب کو اور خصوصی طور پر ان جوانوں کو جنہوں نے اس کورس میں امتیازی پوزیشنز حاصل کی ہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک پولیس آفیسر کو تیار کرنے میں تربیتی ادارے کو نتہائی ناگزیر حیثیت حاصل ہوتی ہے۔زیر تربیت جوانوں کو دوران تربیت مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے کہا کہ پاسنگ آو ¿ٹ کے بعدجوان اپنے اضلاع میں قانون کی پاسداری اور اخلاق کا اعلیٰ نمونہ پیش کر کے پولیس کے وقار میں اضافہ کریں۔ عوام کا پہلاواسطہ آپ سے پڑے گا۔آپ محکمے کا چہرہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے کام کر کے محکمہ کا نام روشن کرنا ہے۔لہذا آپ کے مثبت یامنفی رویے عوام کے دلوں میں پولیس کے مثبت یا منفی تاثر کے انمٹ نقوش چھوڑیں گے۔ بطور پولیس کمانڈر میں یہ سمجھتاہوں کہ آپ کوآج کے حالات اور بدلتی صورتحال میں پولیس کے فرائض کا بخوبی احساس دلانا ضروری ہے۔رویوں میں تبدیلی لاتے ہوئے شہریوں کے ساتھ اچھا برتاو ¿ کریں اوران کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔پولیس کی سب سے اہم ذمہ داری عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت، جرائم کا خاتمہ اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دلواناہے۔آج اس موقع پرمیں آپ کو محکمہ پولیس کے شہدائ کی یاد دلاتے ہوئے کہوں گا کہ ہمارے شہدا ءنے فرائض کی ادائیگی اور محکمے کی عزت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں اور ہم پر اس فرض کی ادائیگی کا قرض چھوڑ گئے۔ ہم سب مل کریہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح ہمارے شہدائے پولیس نے وطن کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ہم بھی اس مادر وطن کا قرض ادا کرنے میں ذرہ برابربھی نہیں ہچکچائیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس عہد کی تکمیل کے لیے ہمیں ثابت قدم رکھے
۔