اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے بیرون ملک
جانے اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی بڑی پریشانی دور کر دی۔ تفصیلات کے
مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک جانے اور آنے
والوں کو درپیش پریشانی دور کر دی، مسافروں کی سہولت کے لیے اب مسافروں کو جُزوی
ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے بیرون ملک جانے آنے
والوں کے لیے جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا:۔۔۔۔۔۔
این سی اوسی نے جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا
کی منظوری دی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بیرون ملک
آنے جانے والوں کو جاری ہوگا۔ جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک
جانے والوں کو ملے گا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ
ایسے شہری جنہوں نے بیرون ملک ویکسین کی پہلی خوراک لی اور پھر پاکستان میں دوسری ڈوز لگوائی تو ان کے لیے
بھی جُزوی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔
جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا این آئی ایم ایس
سے ہوگا۔ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔ واضح رہے کہ
عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کئی ممالک
نے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہے جبکہ متعدد ممالک نے ویکسی نیشن لگوانے والے
مسافروں کو سفر کرنے کی مشروط اجازت بھی دے رکھی ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیال رہے
کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر
کے وار جاری ہیں۔
کورونا وائرس سے گذشتہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور2 ہزار28
کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز
کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی ویکسی نیشن کا
سلسلہ بھی جاری ہے ، رواں برس کے آخر تک حکومت 7 کروڑ افراد کو ویکسی نیشن لگوانے
کے لیے پُر عزم ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔