Tuesday 9 August 2016

قبوضہ کشمیر: ہزاروں افراد کرفیوکی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے


سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں آج بتیسویں روز بھی ہزاروں افراد کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے، بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی، بھارتی فورسز نےہزاروں کی تعداد میں افراد کو گرفتار کر لیا
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو لگے ایک مہینے سے زیادہ ہوگیا، مسلسل کرفیو نے عوام کی زندگی مشکل کردی، گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد ستر ہوگئی ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبروظلم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، درجنوں کشمیری بھارتی فورسزکے ہاتھوں جام شہادت نوش کرچکے ہیں لیکن آزادی حاصل کرنے کی لگن کم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھ رہی ہے۔

بھارتی فوج کے تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ہزاروں کشمیری بتیس روز سے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور شدید احتجاج کیا۔

مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں جبکہ موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بدستور معطل ہے۔

دوسری جانب احتجاج کودبانے کے لئے متعدد کشمیری رہنماؤں کونظربند کردیا گیا ہے جبکہ حریت کانفرنس نے بارہ اگست تک ہڑتال کی اپیل کردی ہے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے، جن پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 70 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے

خودکش دھماکہ میں دو کیمرہ مین کی شہادت

کراچی (پریس ریلیز 08اگست 2016) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کا کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں 2کیمرہ مین کی شہادت اور متعددصحافیوں کے زخمی ہونے کے خلاف ملک بھر میں تین روز سوگ کا اعلان واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ وکلاء برادری ودیگر شہریوں کے دکھوں میں برابر کے شامل ہونے کا اظہار 
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری ہوا اجلاس میں چیئرمین شبیر حسین طوری ،مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ،سینئروائس چئرمین اعجاز بٹ،وائس چئرمین سید طلعت عباس شاہ ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم پنجاب کے صدراحسان الحق چورہدی کے علاوہ دیگر اہم ممبران نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں نجی ٹی وی کے کیمرہ میں شہزاد خان،محمود خان سمیت متعدد صحافیوں کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ وغم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد گلزار چوہدری ، شبیر حسین طوری سید طاہرعلی اعجاز بٹ ودیگر نے کہا کہ خبر کی تلاش میں سرگران آج ہمارے ساتھی جدا ہوگئے ہیں سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان جہاں پہلے ہی میڈیا کے ساتھیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اس کے باوجود مقامی افراد صحافتی میدان میں اپنی جان ومال کو داؤ پر لگا کر عوامی آواز کو بلند کرتے ہیں بم دھماکوں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روپوٹنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کرنے کا سلسلہ سوموار کے روز بھی جاری رہا کام کے دوران بم دھماکہ کا نشانہ بن کر نجی ٹی وی کے کیمرہ میں شہزاد خان،محمودخان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ فریداللہ اور فتح محمد سمیت متعددساتھی ذخمی حالت میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا افسوس ہے مقررین نے کہا کہ حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرتے ہوئے قانون کے کٹہرائے میں لاکر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں اور حکومتی سطح پرذخمی صحافیوں کے علاج معالجے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ سمیت دیگر وکلاء کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کے اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور پسماندگاں کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں اجلاس میں کوئٹہ کے نجی ٹی وی کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان کی شہادت فرید اللہ اور فتح خان سمیت دیگر صحافیوں کے ذخمی ہونے پر تین روز سوگ کا بھی اعلان کیا گیا

ڈی پی او نے آتے ہی الوداعی تقریب میں شرکت کی

تقرر و تبادلے سرکاری ملازموں کی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن دوران سروس محکمے اور رفقائے کار کے ساتھ گزرا ہوا اچھا وقت اور پیشہ وارانہ مہارات کے ذریعہ عوامی مسائل کی ایمانداری کے ساتھ بجاآوری سرکاری ملازم کے قد میں اضافہ کرتی ہے اس لیے ہر وہ سرکاری ملازم وہ جس عہدہ یا مرتبہ پر تعینات ہے اپنی ہمت اور طاقت سے بڑھ کر اپنے عہدہ کے ساتھ انصاف کرے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن نے پولیس لائنز میں ڈی ایس پی نورپورتھل قلب عباس کے تبادلہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فرخ سہیل سندھو ‘ ڈی ایس پی صدر پرویز خان نیازی ‘ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ اسد اﷲ خان ‘ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ملک ظفر اعوان ‘ ڈی ایس پی لیگل ثناء ﷲا خان سمیت ایس ایچ اوز ودیگر افسران وملازمین موجودتھے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ایس پی قلب عباس نے کہاکہ ضلع خوشاب سے ان کا ایک لگاؤ ہے یہاں پر رہنا یا نہ رہنا دونوں صورتوں میں ضلع خوشاب کے لوگوں سے ایک دلی عقیدت ہے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ تعیناتی کے دوران عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش جاری رکھوں تقریب کے اختتام پر ڈی پی او وقاص حسن نے قلب عباس کو خوشاب پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی دی 

اوور سیز کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں وارث کلو نے سب بتا دیا

چیئرمین اوورسیز کمیٹی ‘ ایم پی اے ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی معیشت کیلئے ایک بہت بڑا سرمایہ ہیں کیونکہ بیرون ملک محنت کش پاکستانی دن رات محنت کرکے پاکستان میں جو سرمایہ بھیجتے ہیں اس سے ہمارے عوامی ترقیاتی منصوبے تعمیر ہوتے ہیں اس لیے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب انتہائی مخلص ہے اس لیے صوبہ بھر میں اوورسیز کمیٹیوں میں روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی سی او کنزہ مرتضی ‘ ڈی پی او وقاص حسن کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران اور سائلین موجودتھے اجلاس میں کمیٹی کے پاس زیر سماعت کیس محمد اسلم بنام مشتاق چاہل کا فیصلہ سنا دیا گیا فیصلہ کے مطابق مشتاق چاہل مٹھہ ٹوانہ میں بیرون ملک مقیم محمد اسلم کی دکان پر ناجائز قابض ہے اسے فوری طور پر قبضہ واگزار کروا کر محمد اسلم کے حوالہ کیا جائے اجلاس میں سات نئے کیس بھی پیش ہوئے جن پر سماعت کیلئے متعلقہ محکموں کو ریفر کردیا گیا ۔ 

اے سی نورپورتھل نے وارننگ جاری کر دی

اسسٹنٹ کمشنر نور پورتھل عاطف علی بٹرنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کھادوں کے مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کی حوصلہ شکنی کی جائیگی اور کسی بھی ڈیلرکو ناقص کوالٹی اور مہنگے داموں کھا د فروخت کی اجازت نہ دی جائیگی وہ تحصیل نورپور تھل میں کھاد ڈیلروں کی مختلف شاپس کا معائنہ کے دوران ان خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ان کے ہمراہ ڈی ڈی اورزراعت نور پور تھل ڈاکٹر سجاد محمود بھی تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے احسان کھا د ڈیلر خان برادر کھا د ڈیلر رفیع کھاد ڈیلر اور دیگر کھا د کی دوکانوں پر کھادوں کی دستیابی ،کوالٹی اورنرخوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سجاد محمود نے بتایا کہ یوریا کھاد کا نرخ 1400 روپے فی گٹو اور ڈی اے پی کا نرخ 2792 روپے فی گٹو ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل نور پور تھل میں کھاد کی کوئی قلت نہ ہے اور کنٹرول نرخوں پر کھا د کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے وہ اپنا بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں 

ضلع خوشاب میں بھی آزادی کی تقریبات

خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں دیگر اضلاع کی طرح ضلع خوشاب میں بھی آزادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں ۔نئی نسل کو پاکستان کے حصول کی کوشش اور اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں سے روشناس کروانے کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوا ۔اس سلسلہ میں ضلع بھر کے طلباء کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جبکہ طالبات کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج خوشاب میں تقریبات منعقد ہوئیں ۔تقریبات میں طالب علموں نے انگریزی اردو تقاریر،کوئزاور ملی نغموں کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔تقریبات میں پرنسپل کالج پروفیسر ،الیکچراز اور ضلع بھر کے کالجز کے طلباء اور طالبات شریک تھیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز عامر رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں میں ایسے دن بھی آتے ہیں جن کو تاریخ نے ہمیشہ زندہ رکھا ۔یہ وہ دن ہوتے ہیں جنکے سامنے موت بھی بے بس ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کا دن بھی اسی نوعیت کا ایک دن ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔پرنسپل نے کہا کہ حصول آزادی ایک ایسا کارنامہ تھا جو ہر لحاط سے ناممکن دکھائی دیتا تھا لیکن ایک قوم کے عزم راسخ اوریقین محکم نے ایک پر خلوص اور دیانتدار راہنما قائد اعظم محمدعلی جناح کے زیر قیادت خواب کو حقیقت میں بدل کے دکھا دیا ۔بوائز اور گرلز سطح کی تقریبات میں طالب علموں کو بتایا گیا کہ ہمیں یہ آزادی طشتری میں رکھ کر نہیں ملی ۔ہمارے بزرگوں اور راہنماؤں نے بڑی تگ ودر ،کاؤشوں ہمت اور بڑے عزم کے ساتھ ایک آزاد ملک حاصل کیا اور اس آزاری کو حاصل کرنے کے لئے بہت بڑی قربانیاں دینا پڑیں ۔طلباء اور طالبات نے جو آزادی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اسے عظیم مملکت بنانے کا جو بہت بڑا کام قائدین اور ہمارے بزرگوں نے ہمیں سونپا ہے وہ ہم تازیست جاری رکھیں گے اپنے ملک اور دین کی حفاظت کے لئے کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔تقربیات میں طالب علموں نے ترنم سے قومی نغمے گائے کوئز اور دیگر پروگراموں میں بھی حصہ لیا 

ضلع میں فنی ادارون کا قیام عمل میں آیاصوبائی وزیر آصف بھا

صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں شعبہ تعلیم پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے ضلع میں فنی ادارون کا قیام عمل میں آیا ۔قبل ازیں والدین کو اپنے بچوں کو فنی تعلیم کے حصول کے لئے دوسرے جلع سے باہر بھیجنا پٹرتا تھا اب ان کا اپنے ہی ضلع میں قیام ہونے سے تعلیم کا حصول آسان ہو گیا ہے ۔صوبائی وزیر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین جوہرآباد میں سالانہ نمائشی تقریب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نذر حیات خان بلوچ ،ملک رضوان بھاء ایڈوکیٹ، پرنسپل ادارہ رخسانہ ،ٹیچر ز اور ادارہ ہذا کی طالبات موجود تھیں ۔صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارہ کو جلد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا درجہ دلوائیں گے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ فار بوائز کی جو ہرآباد میں تکمیل ہوگئی ہے اور اب ماہ ستمبر میں کلاسز شروع ہو جائیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہرآباد میں سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس کی جگہ کا معاملہ حل ہوگیاہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کی اپرول دے دی ہے اب اس کیمپس کے قیام کے لئے جلد فنڈز کا اجراء کر والیا جائیگا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع میں ان فنی اداروں کی جگہ کے حصول کا طریقہ کا بہت دشوار تھا لیکن اپنی ماؤں بہنوں کی دعاؤں،میری کاوشوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے جگہ کے ھسول میں آسانیاں ہوگئیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ادارہ ہذا کی پرنسپل کے مطالبات کے پیش نظر ادارہ میں پانی ،گیس اور دیگر بنیادی سہولتیں جلد دستیاب کروا دی جائینگی ۔ قبل ازیں پرنسپل رخسانہ نے ادارہ کی کاکردگی اور مختلف ٹریڈز میں اور کورسز کی تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کی ادارہ ہذا سے کورسز کی تکمیل کے بعد خواتین اپنے علاقہ یا ملک میں کسی بھی جگہ باعزت روزگار حاصل کرسکیں گی ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے ادارہ ہذا سے بننے والی مختلف مصنوعات کی نمائش کا افتتاح کیا اور ادارہ ہذا کی ترقی وکامیابی کی دعائیں کی گئیں 

خوشاب بار نے بھی احتجاج کرکے اپنا حصہ ڈالا

بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی اور سابق صدر باز محمد کاکڑ سمیت وکلاء ‘ ڈاکٹر وں ‘صحافیوں اور عام شہریوں کو خود کش دھماکہ میں قتل عام انسانیت کیخلاف سازش ہے اور بچے کھچے دہشتگرد ایسے اقدامات کرکے ہمارے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے ہیں ملک میں امن و عامہ کے قیام کیلئے تمام اداروں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا بلاشبہ ضرب عضب میں افواج پاکستان کی طرف سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب مٹھی بھر دہشتگردی کے پی کے سے نکل کر بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں لیکن ان کی بزدلانہ حرکتیں پاکستانی قوم کو خوف زدہ نہیں کرسکتی اور آنیوالے وقت میں ثابت ہوگا کہ ہم اپنے پاؤں پر مضبوط کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ بار میں صدر بار ملک یونس اعوان ‘ جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی ‘ ممبر پنجاب بار کونسل ملک حبیب نواز ٹوانہ ‘ ارشد جاوید بٹ ‘ امیر خان نیازی ‘ ملک منیر طاہر ‘ نوید ماہل ‘ ملک عبدالخاق ‘ ملک فضل الہی ‘ راجہ ربنواز ‘ رانا اعظم خان ‘ ملک ارشد علی اعوان اور ملک بشیر احمد ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں خودکش حملہ کیخلاف بار میں ہونیوالے احتجاج کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وکلاء کی طرف سے آرمی چیف کے پورے ملک میں کومبنگ آپریشن کے فیصلہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس طرح اس آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں جوکہ اپنی بلوں میں چھپے بیٹھے ہیں یا ان کو سہولت کاروں کی مدد حاصل ہے بے نقاب ہونگے اس سے بار کے وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار میں سانحہ کوئٹہ پر شدید احتجاج کیا ۔

ٹی ایم اے کے حوالہ سے نکالی گئی واک

ٹی ایم اے ضلع خوشاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالہ سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودآبادی ملک نصیر احمد کربلائی کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران ‘ اہلکاران ‘ سکولوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کے ممبران موجود تھے واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ طلباء سبز حلالی پرچم اٹھائے ہوئے واک میں شریک تھے واک کالج چوک جوہرآباد سے شروع ہوئی اور پوسٹ گرایجویٹ کالج جوہرآباد سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل ہال میں پہنچی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شاندار طریقہ سے اور ملی جوش و جذبہ سے مناتی ہیں ہمیں اپنے جشن آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے اور اسے بھرپور طریقہ سے منانا ہے ۔ 

ہمیں آزادی کی حفاظت کرنی ہے شفقت بلوچ

مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری شفقت خان بلوچ نے کہا ہے کہ آزادی وہ نعمت ہے جو ہمیں 70سال پہلے بہت مشکلات کے بعد نصیب ہوئی تھی ہمیں آزادی کی حفاظت کرنی ہے اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے اور متحد ہوکر اپنے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے پاکستان میں انشااﷲ تا قیامت قائم رہنا ہے اس کو کمزور کرنے والے یا اس کیخلاف سازشیں کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ہر جشن آزادی پر ہمیں نئے عزم و حوصلے اور جوش و جذبہ کے ساتھ اپنی آزادی کو زیادہ سے زیادہ بہتر اور جوش و خروش سے منانا چاہیے تاکہ سرحد کے اندر اور سرحد کے پار دشمنوں کو اندازہ ہو کہ ہم زندہ قوم ہیں اور پائندہ ملک کے شہری ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے فاطمہ جناح میں جشن آزادی تقریبات کے حوالہ سے ٹی ایم اے خوشاب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا سلیم الرحمن سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور آزادی کے حوالہ سے اظہار خیال کیا تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سکولوں کے طلباء موجود تھے تقریب میں سکولوں کے طلباء نے ملی نغمے بھی پیش کیے 


عوام دشمن پالیسیاں خود بخود ناکام ہو جائیں گی غوث نیازی

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹرڈاکٹرغوث محمد خان نیازی نے اپنے دفتر میں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور جو لوگ اپنے صوبہ میں تبدیلی نہیں لا سکے وہ پورے ملک میں کیا تبدیلی لائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کرپشن کررہی ہے سینیٹرغوث نیازی نے کہا کہ (ن)لیگ متحد جماعت ہے اور عام انتخابات کی طرح ضلع خوشاب میں بھی بلدیاتی انتخابات میں ہماری جماعت کامیاب ہو گی اور جو لوگ اس کی مختلف حوالوں سے تقسیم میں مگن ہیں انکے حصہ میں ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں آئے گا سینیٹر نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ صرف اور صرف عوام کی خدمت پر مرکوز رکھیں تحریک انصاف یا دوسری جماعتوں کے عوام دشمن پالیسیاں خود بخود ناکام ہو جائیں گی 

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...