ویب ڈیسک :۔۔۔۔۔۔ کراچی
میں جاری مون سون کی حالیہ شدید بارشوں نے شہر بھر کو ڈبو کر رکھ دیا ہے، مگر
کراچی کے شہری ان شدید بارشوں میں بھی مزے لینے کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں:۔۔۔۔
کراچی کے باسی بدترین صورتحال میں بھی پریشان ہونے اور
حکومت سے مدد مانگنے کے بجائے اس موسم کو انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے
حکومتوں کی کارکردگی پر سمجھوتہ کرلیا ہے کہ کراچی کے حالات بدل نہیں سکتے تو
پریشان ہوکر کیا کرنا، موسم اچھا ہے انجوائے کرو:۔۔۔۔
ایسے ہی کراچی کے ایک من چلے شہریوں نے گلی کوچوں میں
موجود بارش کے پانی میں کود کر بارش کے مزے کو دوبالا کیا:۔۔۔۔
سوشل میڈیا پر چند افراد اس ویڈیو کو پڑوسی ملک بھارت کی قرار دے
رہے ہیں، مگر اکثریت اس شخص کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کا رہائشی قرار دے رہے
اور سوشل میڈیا پر وائرل کررہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں:۔۔۔۔۔
دور سے بنائی گئی اس ویڈیو میں اس شخص کو کودتے اور پھر
تیر کر کنارے تک پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اور ویڈیو اس چھت سے بنائی گئی
جہاں سے یہ صاحب گلی میں کودے، اچھی خاصی عمر اور ڈیل ڈول والے اس شخص نے پہلے گلی
میں موجود پانی کا اور کودنے کی جگہ کا جائزہ لیا، پھر اپنے ساتھی کے ہاتھ کا
سہارا لے کر چھت کی مںڈیر پر چڑھ گیا اور اچانک نیچے بارش کے پانی میں جمپ لگادیا:۔۔۔۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں سب سے زیادہ 72 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی، ناظم آباد میں 51 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 37 ملی میٹر، جبکہ سرجانی میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی:۔۔۔۔۔