Saturday 21 March 2020

شہباز شریف کی وطن واپسی کی اصل حقیقت سامنے آگئی


 

ویب ڈیسک)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہباز شریف کی وطن واپسی پر ہارون الرشید نے تبصرہ کہا ہے شہبازشریف نے کرونا وائرس کے معاملے پر حکومت پر بہت تنقید کی ہے کہ حکومت نے شروع میں کوئی قدم نہیں اٹھایا، صحافیوں کو شہبازشریف سے پوچھنا چاہئے کہ وہ کتنے وینٹی لیٹر لائے تھے:۔۔۔۔۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کا رویہ بہت افسوسناک ہے ،اس میں سفاکی نظر آتی ہے ،انہوں نے جھوٹ پر شرو ع کرکے جھوٹ پر بات ختم کی، شہبازشریف نے کہا مجھے میرے بھائی نے پاکستان آنے کی اجازت دی ہے حالانکہ وہ اپنی بھتیجی کا راستہ روکنے کیلئے پاکستان آرہے ہیں،پارٹی کو انتشار سے روکنے اور سیاست کیلئے آرہے ہیں:۔۔۔۔۔

https://youtu.be/kZkfneqIPHk


دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرونا کی بجائے پاکستان میں سیاسی حالات،پارٹی میں بڑے گروپ کے بننے کی افواہوں اور پنجاب میں لیگی اراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل ہونے کی بنا پرکیا:۔۔۔۔۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے شہباز شریف کے وطن واپسی کے فیصلہ سے پہلے پاکستان میں کچھ اہم شخصیات سے رابطے بھی ہوئے اور بہت پہلے وطن واپسی کا فیصلہ کرچکے تھے،ان کی واپسی کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما لا علم تھے اور ان کو اس وقت بتایا گیا جب شہباز شریف تمام معاملات فائنل کر چکے تھے:۔۔۔۔۔۔۔۔

شہباز شریف کو ان کے قریبی حلقوں نے کہا تھا کہ اگر ان حالات میں واپس نہیں آ تے تو جہاں پارٹی میں ایک بڑا گروپ بننے کے خدشات ہیں وہیں اپوزیشن کا اصل رول اور سیاسی ویلیو پیپلزپا رٹی کی بن جائے گی:۔۔۔۔۔۔۔

حکومت پنجاب نے دو دن مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا:نوٹیفکیشن جاری


پنجاب حکومت نے ضابطہ
 فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر کی تمام  مارکیٹس، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹس 21مارچ2020بروز ہفتہ بوقت 9بجے رات سے 24مارچ2020بروز منگل صبح 9بجے تک کرونا وائرس سے مزاحمتی وحفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔۔ تاہم تمام فارمیسیز، ڈسپنسریز، کریانہ سٹور، بیکریز، آٹا چکی، تندور، دودھ کی دکانوں، آٹو ورکشاپس، پٹرول پمپس، مرغی اور چھوٹے بڑے گوشت کی دکانوں ، پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں،اور تمام قسم کی پھلوں ،سبزیوں اور غلہ منڈیوں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہو گا۔  اس کے علاوہ صوبہ بھر کے تمام ریسٹورنٹس  سے  کھانا لے جانے کی اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہو گی ۔ 
تمام باشندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مندرجہ بالا حکومتی احکامات پر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے ۔ عدم تعمیل کی صورت میں حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے آج (21 مارچ) رات 9 بجے سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں کورونا کے خاتمے کیلئے قائم کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے تاہم دودھ، دہی، کریانہ وغیرہ کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریاں، نان شاپس، تنور، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ بند نہیں کی جائے گی، تاہم عوام غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی دکاندار کو ناجائز تنگ یا پریشان نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں، سماجی فاصلے پیدا کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ویک اینڈ گزارنے کیلئے گھروں میں رہا جائے، بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔کورونا سے مستقل بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ ضروری ہے، اس کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں۔رہائش گاہ پر قرنطینہ کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایس او پیز طے کر رہے ہیں۔عثمان بزدار نے بتایا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر پارکس، تفریحی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ میں رش بڑھنے سے فیصلہ کرنا پڑا۔ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے صرف عوامی اجتماع کے ممکنہ مقامات بند رکھے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صنعت صوبہ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا اہتمام کرے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ایمرجنسی آرڈیننس منگل کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری منگل کو پراونشل کانٹی جینسی پلان کابینہ کے سامنے پیش کریں گے جبکہ وزیر خزانہ سوشل پروٹیکشن کا کانٹی جینسی پلان بھی پیش کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاحب حیثیت مریضوں کیلئے بڑے نجی ہسپتالوں میں آئسولیشن/قرطینہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔وزیر قانون راجہ بشارت اور سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیولنک میٹنگ کریں گے تاکہ ان کے تحفظات کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ الحمداللہ! پنجاب میں صورتحال کنٹرول میں ہے، کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پنجاب بھر میں کورونا کے 137 مریض ہیں۔ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 106، لاہور 20، گوجرانوالہ 4، گجرات 3، جہلم 2، راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک مریض ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کیلئے 24 ہزار سے زائد گاؤن موجود ہیں۔صوبہ بھر میں 7 لاکھ 60 ہزار گلوز، 9 لاکھ 44ہزار، سرجیکل ماسک، 9 لاکھ 20 ہزار این 95 ماسک میسر ہیں۔طبی عملے کیلئے 5 ہزار گاگلز، 44 ہزار شو کور اور 40 ہزار سینی ٹائزر کا سٹاک موجود ہے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب میں بتایا کہ کورونا کے علاج میں معاونت کیلئے چین کے ڈاکٹرز بھی آئیں گے۔ٹیسٹ کی فیس کم کرنے کیلئے نجی اداروں سے گفت و شنید جاری ہے۔لاہور میں ایک ہزار بیڈز کا کیمپ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔صوبہ بھر میں پانچ ہسپتال کلی طور پر کورونا مریضوں کیلئے مختص کئے جا چکے ہیں۔صوبائی وزراء یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری نے شرکت کی جبکہ وزیر توانائی اختر ملک کمشنر آفس ملتان سے، صوبائی سیکرٹریز سیکرٹریٹ کمیٹی روم سے اور آئی جی پنجاب، چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگر حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت  اجلاس میں شرکت کی
سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق 

کوئی بھی خطرہ پُرعزم قوم کوشکست نہیں دے سکتا:آرمی چیف

ویب ڈیسک):۔۔۔۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس کے خلاف پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد کرنے کے احکامات جاری کردئیے، آرمی چیف نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے:۔۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر کی پاکستان میں بھی شہریوں کو اپنا شکار بنالیا ہے، جس کے روک تھام کےلیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کرونا وائرس کے خلاف پاک فوج کو ہدایات جاری کردی ہیں:۔۔۔۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے:۔۔۔۔۔۔

آرمی چیف نے یہ احکامات وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جاری کیے،ان کا کہنا تھا کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، پہلے ذمہ دار شہری بننا ہے تاکہ اجتماعی سطح پر کوششیں کامیاب ہوسکیں:۔۔۔۔۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہوگی:۔۔۔۔۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خطرہ ذمہ دار، پُر عزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا چین نے کردکھایا، انفرادی نظم و ضبط، باہمی تعاون اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا اس میں ہی قومی کامیابی ہوگی:۔۔۔۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج قومی کوشش کا حصّہ ہوتے ہوئے ذمہ داری ادا کرے گی:۔۔۔۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ساڑھے 4 سو سے تجاوز کرچکی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں:۔۔۔۔


شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ


 ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔ ذرائع کی اطلاع کے مطابق قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے شہباز شریف سے پی آئی اے 786کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے:۔۔۔۔۔

 واضح رہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہوئے ہیں میاں شہباز شریف 124دن لندن میں گزار کر واپس آ رہے ہیں:۔۔۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی مسلم لیگ (ن) کے صدر کی وطن واپسی کی تصدیق کی ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔

کورونا پاکستانی معیشت کو کتنا نقصان کر سکتا ہے


ویب ڈیسک ):۔۔۔۔۔ حالیہ کرونا وائرس وبا نے لڑکھڑاتی پاکستانی معیشت کیلئے نئے چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس اور عالمی اداروں کے تخمینوں میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے باعث پاکستانی معیشت کو مختلف شعبوں میں 1300 ارب روپے تک نقصان ہوسکتا ہے:۔۔۔۔

ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سروسز سیکٹر میں گراوٹ سمیت ائیر لائن کاروبار میں کمی، ایف بی آر کے ریوینیو نقصانات،برآمدات اور ترسیلات زر میں بھاری کمی جیسے عوامل سے جی ڈی پی نمو کم ہوسکتی ہے:۔۔۔۔

چھ مارچ 2020ء کوایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ممکنہ معاشی نقصان کا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے6کروڑ ڈالرز لگایا گیا تھا۔ تاہم اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے زیادہ پھیلاؤ سے پاکستانی معیشت کو 5ارب ڈالرز مالیت تک نقصان ہوسکتا ہے:۔۔۔۔

دی نیوز انٹرنیشنل میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں ایف بی آر حکام کے حوالہ سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر کراچی کا لاک ڈاؤن جون2020ء تک رہا تو اس سے 380 ارب روپے مالیت تک ٹیکس نقصانات ہوسکتے ہیں:۔۔۔۔۔۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت کو 347ارب ڈالرز مالیت تک نقصانات متوقع ہیں:۔۔۔۔


کورونا : پنجاب کی سب سے بڑی کاروں کی منڈی پر بھی اثر انداز


رپورٹ:نعمان رانا):۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کاروں کی خرید وفروخت کے حوالہ سے سب سے بڑی منڈی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی  ہے کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس سے بچنے اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل کرنےکیلئے تمام ڈیلرز کو پمفلٹ تقسیم کیا ہے کہ مورخہ 22 مارچ 2020 کو گاڑیوں کا بازار نہیں لگایا جائیگا تمام چھوٹے بڑے شورومز بند رہیں گے اور اگر اس حوالہ سے کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایسوسی ایشن شوروم مالک کی کوئی مدد نہیں کرے گی

رشی کپور کاوزیر اعظم پاکستان کو مشورہ


ویب ڈسیک ):۔۔۔۔ بھارتی سینئر اداکار رشی کپور نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دینا چاہیے:۔۔۔۔

دو روز قبل بھارتی سینئر اداکار رشی کپور نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’تمام تر احترام کے ساتھ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے مناسب احتیاط برتنے کا مشورہ دیں:۔۔۔۔۔۔

رشی کپور نے لکھا کہ ’پاکستان کے لوگ ہمیں بہت پیارے ہیں کیونکہ ایک وقت تھا کہ جب ہم سب ایک تھے، اِسی لیے ہمیں بھی پاکستان کے لوگوں کی فکر ہے:۔۔۔۔۔

بھارتی اداکار نے لکھا کہ’کورونا وائرس ایک عالمی بحران ہے:۔۔۔۔

اُنہوں نے لکھا کہ’یہ ایک ایسا وقت ہے کہ کسی کی انا سے کوئی فرق نہیں پڑتا:۔۔۔۔۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم پاکستانیوں سے بہت محبت کرتے ہیں:۔۔۔

آخر میں رشی کپور نے ’انسانیت زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لگایا:۔۔۔


کورونا وائر س کی وجہ سے زائرین سے سیہون شریف نہ آنے کی اپیل


ویب ڈسیک ):۔۔۔۔ چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف سندھ نے 27 رجب کو زائرین سے سیہون نہ آنے کی اپیل کردی:۔۔۔

ذرائع کی اطلاع کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف سندھ کا کہنا ہے کہملک میں کورونا وائرس کا معاملہ چل رہا ہے، ملکی صورتحال کے پیش نظر سیہون نہ آئیں،درگاہ لعل شہباز قلندر تین ہفتوں کیلیئے زائرین کی آمد کیلیئے بند ہے:۔۔۔۔

چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر سے زائرین 27 رجب کو سیہون آتے ہیں مگر اس بار زائرین سیہون نہ آئیں ۔کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد درگاہ لعل شہبازقلندر زائرین کیلئے کھول دی جائے گی:۔۔۔۔۔


سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...