تحریک انصاف کے ممبر قومی
اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم 40ممبران اسمبلی عمران خان کی ریاست مدینہ میں
انصاف مانگ رہے اور آخری وارننگ دے رہے ہیں اس کے بعد اپنا لائحہ عمل بنائیں گے.
جہانگیر ترین کے ہمراہ پی ٹی
آئی ایم این اے راجا ریاض کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے
زیادتی کی جا رہی ہے،اب اس بات کوآگے نہ بڑھائیں۔ہم تحریک انصاف کے چھتری تلے
وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں۔آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف نہ ملا توہم بھی کوئی
قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما
اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے۔ ہم کوئی
ریلیف نہیں مانگ رہے۔ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھر سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔