خوشاب (ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات رونما
ہوتے رہتے ہیں کہ جن کے بارے جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے، ایسا ہی ایک واقعہ
بھارت میں پیش آیا جہاں پر ایک الیکٹریشن نے اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے پورے
گاؤں کی بجلی کاٹ دی:
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار
کے پورنیہ ضلع کے گاؤں گنیش پور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر ایک شخص کی جانب سے
متعدد مرتبہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے رات کے وقت پورے گاؤں کی بجلی کاٹی گئی
مگر یہ راز زیادہ دیر نہ چھپ سکا اور مقامی لوگوں کے ہاتھوں ایک دن اس کا پردہ فاش
ہوگیا:۔۔۔۔۔۔
رپورٹس کے مطابق پورا گاؤں روزانہ بجلی
جانے سے پریشان تھا اور اس مسئلے کو حل کرنے کے پیچھے لگا ہوا تھا کہ اس کی اصل
وجہ ہے کیا، پورا گاؤں ہر شام ایک خاص وقت میں تاریکی میں ڈوب جاتا تھا، جب کہ
پڑوس کے گاؤں کو بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا:۔۔۔۔۔
بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے گنیش
پور گاؤں والوں کو گہری کھدائی کرنا پڑی اور جب انہیں اصل وجہ کا پتہ چلا تو وہ
صدمے میں رہ گئے:۔۔۔۔۔۔
عینی شاہدین کے مطابق اس شخص کو رنگے
ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد گاؤں والوں نے جوڑے کی شادی کروا دی:۔۔۔۔۔۔