Thursday, 18 August 2016

بلدیاتی ادارے کیا اہمیت رکھتے ہیں عمران بشیر نے بتا دیا

امیدوار برائے ضلع کونسل خوشاب و مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عمران بشیر اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جہاں جمہوریت کی نرسری قرار دیئے جاتے ہیں وہاں بلدیاتی اداروں کے قیام سے مقامی اور نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت منتخب بلدیاتی نمائندوں کو جلد از جلد بااختیار بنا کر خدمت کے عمل کو تیز کرنا چاہتی ہے۔ اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بلدیاتی اداروں اور مقامی عوامی نمائندوں کے ذریعے مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا سکتا ہے اور اختیارات کو بھی نچلی سطح پر منتقل کر کے حقیقی اور عملی طور پر عوامی خدمت کے عمل کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی یہ خواہش ہے کہ عوام گلی محلوں کی سطح پر اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں مسلم لیگی حکومت کا بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

ضلع بھرمیں کون اب جائیداد خریدنہیں سکتا :احکامات جاری

ضلعی حکومت خوشاب نے ضلع بھر میں قبائلی علاقوں کے رہائشی افراد پر ضلع خوشاب میں کسی بھی قسم کی جائیداد خریدنے پر پابندی عائدکردی ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کی طرف سے تحریری احکامات جاری کردیے گئے ہیں ترجمان ضلعی حکومت خوشاب قیصر خان نے ڈی سی او آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ ضلعی حکومت نے یہ اقدامات ضلع کے امن و عامہ کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور ایسے افراد جوکہ امن و عامہ میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں کو ضلع میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے اٹھائے ہیں ترجمان کے مطابق اگر فاٹا یا کسی بھی ایجنسی کا رہائشی ضلع خوشاب میں جائیداد خریدنے کا خواہشمند ہوگا تو اس کو پہلے این او سی حاصل کرنا ہوگا اس کے بعد وہ ضلع خوشاب میں صاحب جائیداد ہوسکتا ہے ۔

ڈی سی او کنزہ مرتضی نے مین بازار میں کیا کیا جائیے اس رپورٹ میں

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا ہے کہ جوہرآباد شہر کو ماسٹر پلان کے مطابق بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اس کیلئے تمام محکمے اصل ماسٹر پلان کے مطابق اپنی سفارشات مرتب کریں اور ایک ہفتہ کے اندر اندر ماسٹر پلان کی بحالی ‘ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور شہریوں کو درپیش دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی حکومت اقدامات اٹھائے گی ٹی ایم اے شہرکی فوری طور پر صفائی ستھرائی پر فوری توجہ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مین بازار جوہرآباد کے موقع پر ٹی ایم اے ‘ ہائی وے اور محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ ‘ ای ڈی او ورکس ثاقب رحیم اور ڈسٹرکٹ آفیسر روڈ محمد توصیف ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کالج چوک میں کھڑے بارشی پانی پر ناگواری کااظہار کرتے ہوئے ٹی ایم او کو شہر بھر سے پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتربنانے کی ہدایت کی اور 15دن کے اند ر اندر مین بازار میں بنائے گئے نالوں کی صفائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ایس ڈی او ہائی وے کو شہر کی تمام شاہراؤں کی مرمت کا فوری تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ۔ 

ڈی ایس پی نے کس بات کی یقین دہانی کرائی

ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب غضنفر نتھوکہ نے کہا ہے کہ ہائی وے رو ڈ پر عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اہلکار اس نیت کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں جس سے مخلوق خدا کی زیادہ سے زیادہ خدمت ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے شوگر ملز پھاٹک جوہرآباد پر پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ احادیث پاک ہے کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اُس نے تمام انسانیت کی جان بچائی ہیلپ لائن 1124 پر موصول ہونے والی کالز پر عمل درآمد کو فی الفور یقینی بنایا جائے تاکہ متعلقہ شخص کو بر وقت مدد مل سکے۔ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہر گز بر داشت نہ کی جائے گی۔ ہر کوئی ملازم دوران ڈیوٹی غفلت و لاپرواہی کا مر تکب پایا گیا تو اُس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نومولود بچوں کو بیماریوں سے کیسے دور رکھیں جائیے اس رپورٹ میں

محکمہ صحت خوشاب کے زیر سرپرستی ماں کے دودھ کی افادیت اور اہمیت کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے مراکز صحت اور محلہ کی سطح پر علم و آگاہی دی جائے گی تاکہ بچوں میں بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت پیدا ہو اور صحت مند معاشرہ پروان چڑھے ان خیالات کاا ظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خالد سعید اعوان نے ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے دو سرے روز ڈی ایچ ڈی سی میں جاری مہم کے سلسلہ میں جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز نومولود بچوں کو صرف ماں کا دودھ پلانے پر زور دیں تاکہ بچے صحت مند اور توانا ہوں۔ ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خالد سعید نے کہا کہ اس مہم کی میں مانیٹرنگ کر رہا ہوں اس موقع پر ایس او وقار علی خان بھی موجود تھے۔

سول ہسپتال خوشاب کی تحلیل ہرگز نہیں چاہتے

انجمن بہبود مریضا ں ٹی ایچ کیو خوشاب کا ہنگامی اجلاس صدر انجمن زاہد الطاف اعوان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کو اپ گریڈ کیا جائے اور اس میں ضلعی ہسپتال کے تمام شعبے قائم کرنے کے اعلاوہ بستروں کی تعداد بڑھائی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اس ہسپتال کو ختم کرکے جوہرآباد ہسپتال میں ضم کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں منظور نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جوہرآباد ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس کی آڑ میں سول ہسپتال خوشاب کی تحیلیل ہرگز نہیں چاہتے اور نہ ہی ایسا کرنے دیں گے اور اگر اس کے باوجود ایسا کیا گیا تو خوشاب اور گرد نواح کی لاکھوں پر مشتمل آبادی سڑکوں پر آ جائے گی اجلاس میں خواجہ ظہیر ، آفتاب بلوچ ،صداقت ملک ،رانا ندیم اور فیاض زرگر بھی موجود تھے

T20 Ceramony in ILM college regarding Azadi Taqreebat

Annual Exhibition in Govt. Technical Training Institute for Women's