Friday 17 April 2020

واپڈا کے اہلکاروں کی مان مانیاں نہیں چلیں دیں گے : تطہیر صابرہ


پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع خوشاب کی صدر تطہیر صابرہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت دوغلی پالیسی پر عمل کررہی ہے ایک جانب صبح کو لوگوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے اور انکے التواء کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب واپڈاکے اہلکار خوشاب شہر کے گلیوں میں گھوم پھر رہے ہیں تا کہ بل نہ دینے والوں کی بجلی منقطع کی جائے جب اس سلسلہ ایس ڈی او ڈویژن ٹو سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہ آپ بجلی کے بل جیسے بھی آئے ہیں جمع کروائیں ورنہ آپ کا کنکشن کاٹ دیا جائیگا ادھر پیپلزپارٹی کی راہنماء کا کہنا ہے کہ محکمہ فیسکو کے پاس میٹر ریڈنگ کیلئے تو سٹاف دستیاب نہیں لیکن اندازے سے تین گنا زائد بل بھیج کر کنکشن کاٹنے کیلئے سٹاف موجود ہے ہم پوری کاروائی شدید مذمت کرتے ہیں ضلعی صدر نے مزید کہا کہ کورونا سے متاثرہ خاندانوں میں پیپلزپارٹی کی طرف سے راشن گھر گھر پہنچایا رہا ہے تاکہ انہیں کسی کے آگے اپنے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...