Sunday, 7 June 2020

پاکستان ٹریڈرز الائنس پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا دورہ خوشاب


پاکستان ٹریڈرز الائنس پنجاب کے سیکرٹری جنرل شیخ آصف اقبال نے خوشاب کا دورہ کیا اس دوران انجمن تاجران خوشاب کے مرکزی دفتر میں تنظیمی اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا اس موقع پر شیخ آصف اقبال نے مرکزی صدر محمد علی میاں اور مرکزی چئیرمین شیخ عبدالسلیم کا خصوصی پیغام بھی د یا اجلاس میں  انجمن تاجران خوشاب کے سرپرست اعلی حاجی الطاف حسین، صدر شیخ حمزہ، چئیرمین مبشر حسن صدیقی، سینئر نائب صدرمظہر اقبال، جنرل سیکرٹری خالد محمود، نائب صدر حاجی عابد شفیع، میاں محمد اقبال، سیکرٹری نشرو اشاعت شیخ خرم، لیگل ایڈوائزیزر حافظ امتیازایڈووکیٹ سمیت تاجروں نے بھر پور شرکت کی صوبائی سیکرٹری جنرل شیخ آصف اقبال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کی زندگی بھر کی جمع پونچی ختم ہو چکی ہے وفاقی حکومت بلا سود قرضے کے احکامات جاری کرے اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری زبیر احمد انصاری نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ شیخ شیر دل نے تاجر تنظیموں کی اہمیت پر زور دیا اجلاس کے اختتام پر انجمن تاجران خوشاب کے صدر شیخ حمزہ نے خوشاب کے تاجروں کے وفد کی سرگودھا آنے کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا 

خوشاب میں جعلی انتقال پر تین سگے بھائی گرفتار

ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن خوشاب نے 171کنال 6مرلے اراضی ا جعلی انتقال کرے اور کروانے کے الزام میں تین سگے بھائیوں موضع کنڈ شمالی کے عبدالرزاق،محمد نواز اور محمد حیات کو حلقہ پٹواری عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا ہے نمبرداروں سابق وائس چیرمین ضلع کونسل خوشاب ملک خداداد اعوان اور محمد اسلم نے 17جون تک انٹی کرپشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی ہے نائب تحصیلدار رائے سارنگ ابھی گرفتار نہیں ہوسکے جبکہ گرداور مظفر خان کا دوران تحقیقات مقدمہ انتقال ہو گا ہے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک وفات پا جانے والے شخص محمد حسین کی تین یتیم بچیوں کی اراضی تعدادی 171کنال 6مرلے عبدالرزاق،محمد نواز اور محمد حیات نام جعلی انتقال کرکے ہتھیا لی ملزمان عبدالرزاق،محمد نواز اور محمد حیات ان بچیوں کے چچازاد بھائی ہیں