پریس کلب خوشاب کے سینئر نائب صدر ایم اقبال شاہد کے بہنوئی سید اقبال حسین شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ،مرحوم عرصہ سے بیمار چلے آرہے تھے۔انہیں ان کے آبائی شہر میانوالی میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم سید ہاشم شاہ کے پوتے تھ اور سید آغا حسین شاہ کے چچا تھے۔تمام دوست احباب سے استدعا ہے کہ وہ مرحوم کےلئے مغفرت کی دعا کرین ۔اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے آمین
Wednesday, 22 October 2014
ٹی ایم اے کے زیر اہتمام جوہرآباد میں چلنے والی واحد پبلک لائبریری کے تمام اخبارات نیو ایجنٹ نے گذشتہ 6ماہ کے بل کی عدم ادائیگی کے باعث بند کردیے جس سے اخبار کے قارئین بلخصوص بزرگ قارئین اور نوجوانوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق سرور شہید لائبریری جوہرآباد جوکہ ٹی ایم اے کے زیر انتظام چلتی ہے کے اخبارات کے بل گذشتہ 6ماہ سے نہیں دیے گئے جس پر جوہرآباد کے مقامی نیوز ایجنٹ نے لائبریری کے اخبارات بند کردیے ہیں بزرگ قارئین جوکہ صبح کے اوقات میں اپنا ٹائم اخبار بینی اور دوستوں کے ہمراہ گپ شپ میں گزارتے ہیں موجودہ صورتحال سے شدید پریشان ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب عامر اعجاز اکبر اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے مبین الہی اور ٹی ایم او خوشاب شاہد فاروق وڑائچ سے صورت احوال کی اصلاح کی اپیل کی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غو ث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز سیاسی استحکام میں مضمرہے دھرنے اور انتشار ملک کو آگے کی بجائے پیچھے لے جائیں گے وہ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جمہوریت اور پارلیمنٹ سمیت تما م اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے متحد ہو کر کام کریں (ن) لیگ کے ضلعی صد رنے کہا کہ شہبازشریف نے اپنے عمل اور خدمت خلق سے سے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے سچے خادم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ عوام کے دکھ سوکھ میں شریک رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے
خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پختونوں کو دھوکہ دیا ہمارے عوام مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں اورعمران خان نیا پختونخواں بنا نے کی بجائے نیا پاکستان بنانے کے چکر میں پڑ گئے ہیں اور وہ پختونوں کے چرائے ہوئے مینڈیٹ کی آڑ میں پنجاب میں شوروغوغا کر رہے ہیں جہاں عوام نے ان کی پارٹی کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا ہے وہ یہاں اے این پی کے نائب صدر عمرخان کے بھائیوں کی شادی کی تقریب میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبہ کے فیصلے پشاو ر میں ہونے کی بجائے بنی گالہ میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کررہے ہیں جنہیں ہمارے مسائل کاعلم ہی نہیں ہے میاں افتخار نے کہا کہ پرویز خٹک بے اختیار وزیر اعلی ہیں اور انہیں وفاقی حکومت کے خلاف ایک ڈمی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جلد عام انتخابات نہیں چاہتے لیکن یہ جب بھی ہوئے خیبر پختونخواہ میں عوامی نیشنل پارٹی کلین سوئیپ کرے گی کیونکہ عوام اب تحریک انصاف کے سبز باغوں کے چکر سے نکل رہے ہیں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام پہلے عمران خان سے پشاور میں ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں اور پھر ان پر لاہور میں اعتما د کریں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب فیصل گلزار نے کہا ہے کہ ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو مو ثر بنایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں کرائم کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صدف فاطمہ ایس پی انوسٹی گیشن سمیت ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ، انسپکٹر لیگل ، سیکورٹی انچارج ، ریڈرنے شرکت کی ڈی پی او نے سرکل افسران اور ایس ایچ اوزکو ہدایت کی کہ ملزمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنانے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے نیز چالان مقدمات عدالتوں میں بروقت داخل کروائیں جائیں تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا ہو سکے ۔پراگرس رپورٹ بروقت بھجوائی جائے ایس پی انوسٹی گیشن صاحبہ کرائم کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے اپنی زیر نگرانی مقدمات کو بر وقت یکسو کروائیں اور تفتیش مقدمات کو درست انداز میں ہینڈل کرتے ہوئے اختتام پذیر کروائیں ۔انھوں مزید نے کہا کہ ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر انتہائی اہم تنصیبات جیسا کہ پی اے ایف بیس سکیسر ، اٹامک انرجی گروٹ ،اولمپیا کیمیکل فیکٹری وغیرہ کی سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے ڈی ایس پیز صاحبان دوران گشت خود چیک کریں اور وہاں پر موجود ملازمان کو بریف کریں ۔ محرم الحرام ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمان ہمہ وقت چوکس ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں ۔جلوس کے روٹ میں آنے والی گلیوں کو کائناتیں لگا کر بند کیا جائے اوربجلی پولوں اور دیوراوں کے ساتھ لگائے گئے مقدس اوراق ڈالنے والے ڈبوں کی بھی سویپنگ کروائی جائے
پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے صدر ملک مزمل حسین اعوان نے بتایا ہے کہ جمالی بلوچاں میں تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس اب 23 اکتوبر کی بجائے 25 اکتوبر کو منعقد ہوگی جس میں قومی اسمبلی کے سابق رکن سردار شجا ع محمدخان بلوچ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے این اے 69 میں پی ٹی آئی پہلے ہی مضبوط پوزیشن میں ہے اور این اے 70 میں اس تبدیلی کے بعد تحریک انصاف عام انتخابات میں میانوالی کی طرح یہاں سے بھی کلین سوئیپ کرے گی
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...