فیصل
آباد:ملت ٹاؤن میں دکانداروں کے خواتین پر تشدد اور برہنہ کرنے کے کیس
میں نئے انکشافات ، خواتین چوری کرنے دکان میں داخل ہوئیں، پکڑے جانے پر کپڑے
پھاڑ دیئے:۔۔۔۔۔۔
6 دسمبر کو
فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا
گیا کہ 4 خواتین ایک دکان میں داخل ہوئیں اور چوری کرنے لگ گئیں، دکاندار نے پہلے
خود انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم چاروں خواتین کو روکنے میں ناکامی پر
دکاندار نے باہر جاکر دروازہ بند کردیا:۔۔۔۔۔۔
خواتین نے
بھاگنے کی کوشش کی جس پر ایک خاتون پکڑی گئی جس کو چھڑوانے کیلئے دوسری خواتین
پہلے مزاحمت کرتی دکھائی دیں بعد میں ایک خاتون نے سربازار خود اپنے
کپڑے اتارے:۔۔۔۔۔۔
سی سی ٹی وی
فوٹیج میں واضح دکھائی دے رہا ہے کہدکانداروں کی جانب سے خواتین کو پکڑ کر جب دکان
میں بند کیا گیا تو باقی خواتین نے بھی اپنے کپڑے خود اتارے:۔۔۔۔۔۔
اس سے قبل
فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ طور پر 4خواتین چوری کرتے ہوئے
پکڑی گئیں جس پر دکانداروں نے خواتین کو پکڑ کر تشدد کیا اور دکان میں بندھ کر دیا
تھاجبکہ سربازار برہنہ کرکے تشدد کرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل بھی
کردی:۔۔۔۔۔۔
خواتین پر
تشدد اور نازیبا وڈیوز وائرل ہونے پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان فوری
نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن فراز احمد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور
پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا:۔۔۔۔۔۔
اس حوالے سے
مقدمہ کی مدعیہ آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ مورخہ 6 دسمبر 2021 کو میں اور میرے
ساتھ ناصرہ ، صائمہ اور ناصرہ یوسف چوک باوا چک مارکیٹ میں رد جمع کررہی تھیں کہ
پیاس لگنے پر ہم چاروں عثمان الیکٹرک اسٹور گئیں اور پانی مانگنے پر دکانداروں نے
شور شرابہ اور ہمیں تشدد کا نشانہ بناناشروع کردیا:۔۔۔۔۔۔