Tuesday, 17 March 2020
علامہ ناصر مدنی پر تشدد،برہنہ ویڈیو بنائی گئی ،جان سے مارنے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور خطیب مولانا علامہ
ناصر مدنی پر اغوا کاروں نے اغواء کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کیا۔ تشدد کے
سبب علامہ ناصر مدنی کی حالت غیر ہوگئی۔ جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح
طور پر دیکھے جا سکتے ہیں:۔۔
علامہ ناصر مدنی کا اپنے وکیلوں کے ہمراہ پریس کلب میں
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے اور تشدد کی وجہ سے جسم پر پڑنے والے نشانات
دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ اغوا کاروں کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ جس دن
آپ میڈیا کے سامنے گئے تو وہ دن آپ کی زندگی کا آخری دن ہوگا۔ جب کہ اغواکاروں نے
مجھ سے دو سادہ کاغذوں پر سائن کرواتے ہوئے میری ویڈیو بھی بنائی:۔۔۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
علامہ ناصر مدنی نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزیراعظم پاکستان عمران
خان، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ
کیا کہ ان لوگوں سے میری جان و مال کا تحفظ کیا جائے جبکہ مجھے فوری طور پر انصاف
بھی مہیا کیا جائے۔ میری جان کو خطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے مجھے سکیورٹی بھی فراہم
کی جائے۔ جو کہ کسی بھی ریاست کے عام شہری کا بنیادی حق ہے:۔۔۔
علامہ ناصر مدنی کا اپنے اوپر ہوئے
بیہمانہ تشدد بارے میڈیا کے نمائندوں سے کہنا تھا کہ مجھے رسیوں سے باندھ کر لوہے
کے پائپ، راڈ، لکڑی کے ڈنڈوں جبکہ گنے سے بھی مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھے برہنہ
کر کے ملزمان کی جانب سے ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔ جب کہ مجھ پر تشدد کرنے کی وجہ
مجھے یہ معلوم ہوتی ہے کہ جو لوگ جعلی پیر بن کر کرونا وائرس کا علاج کرنے کا
ڈھونگ رچا کر لوگوں کو پھونک مار کر پیسے بٹورتے ہیں ان کی جانب سے مجھے اغوا کر
کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے:۔۔۔
سول سیکریٹریٹ میں دھمکیوں کے حوالے سے
جمع کروائی گئی میری درخواست کے حوالے سے بھی حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا
گیا۔ تاہم مجھ پر ہوئے بیہمانہ تشدد کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروا لی گئی ہے
اور آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ ہوا ہے جنہوں نے ملزمان کو جلد سے جلد پکڑ کر اور
ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے:۔۔۔
ایرانی حکومت 85 ہزار قیدی رہا کرنے میں کیوں مجبور ہوئی
ویب ڈیسک :۔(تہران):۔۔۔ایران کی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے
لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا:۔
ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ
کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں واقع جیلوں میں قید 85 ہزار افراد کو مشروط
رہائی دی گئی، جیسے ہی وبا پر قابو پایا جائے گا تو انہیں دوبارہ حراست میں لیا
جاسکتا ہے:۔
رپورٹ کے مطابق رہائی پانے
والی قیدیوں کی تفصیلات اور تمام ڈیٹا لیا گیا اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ
شہر اور ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتے:۔
ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں میں پچاس
فیصد وہ لوگ ہیں جو سیکیورٹی اداروں سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں مختلف الزامات کی
وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا:۔
حکومتی ترجمان نے رہائی پانے
والے قیدیوں کی تعداد جاری کی اور بتایا کہ اُن لوگوں کو بھی رہا کردیا جو سیاسی
قید میں تھے۔ ترجمان کے مطابق جیلوں میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئے احتیاطی
اقدامات کئے ہیں۔ چند روز قبل بھی ایرانی حکومت نے جیلوں میں قید 70
ہزار قیدیوں کو رہائی دی تھی:۔
واضح رہے کہ ایران میں کرونا
وائرس سے اب تک 853 اموات ہوئیں جبکہ 14ہزار 991 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں:۔
کینیڈا کا بھی کورونا کے حوالہ سے پاکستان کی طرز کا فیصلہ
ویب ڈیسک):۔۔۔ کینیڈین وزیراعظم نے جسٹن ٹروڈو کہا
ہےکہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بندکر
دیے جائیں:۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور اس کے اثرات کو
اپنے عوام سے دور رکھنے کیلئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے حکم جاری کیا ہے کہ 18 مارچ
کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کر دیے جائیں:۔۔۔۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں
میں کورونا وائرس پھیلنے اور313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے:۔۔۔
دارالحکومت اوٹاوا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک
ڈاون کرنے کا اعلان کیا:۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت وزارت صحت کے عہدیداروں کے مشورے پر عمل
پیرا ہے۔ہر معاملہ پر ہم نے ان سے مشورہ کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ حالات کی
سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ خاص اقدام اٹھائیں، یہ ایک ایسا قدم ہے جسے ہم غیر
معمولی حالات میں اٹھاتے ہیں لیکن یہ صحیح اقدام ہے:۔۔
وزیر اعظم ٹروڈو نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آنے والے وقتوں میں ہمیں
مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ شہریوں کی حفاطت اور ملکی معیشت کو محفوظ اور
یقینی بنایا جاسکے:۔۔۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...