Friday, 27 March 2020

ڈی سی مسرت جبیں نے کیا اجلاس فلور ملز ایسوسی ایشن سے



خوشاب ڈپٹی کمشنرمسرت جبیں کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن خوشاب اور آٹا ڈیلرز کا ایک خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں فلور ملز انتظامیہ اور آٹا ڈیلرز آٹے کی وافر مقدار میں
سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔
Image

انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ فلور ملز کے ساتھ رابطے میں رہیں اور طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں فلور ملز نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔