Wednesday 18 March 2020

کراچی کے طرح لاہور بھی بند کرنے کے آرڈر جاری


ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔  صوبہ سندھ کے بعد لاہور کو بھی مکمل طور پر بند کرنے کے آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے تمام اجتماعات ،سیاسی ،مذہبی ،محفل و مجالس و پبلک گیدرنگ اور تمام بڑی چھوٹی منڈیاں دیگر تمام مارکیٹس کو 19مارچ 2020 سے 05اپریل 2020تک بند کرنے کے آرڈر کر دیے ہیں اور اس پر پنجاب حکومت کی طرف سے بہت زیادہ سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا اور عمل درآمد نہ کرنے والوں پر سخت جرمانہ بھی عائد ہوگا 

شاہ محمود قریشی بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے اور آئسولیشن میں بھی رہیں گے




چین کے دورے سے آنے والے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا، خود کو آئسولیشن میں رکھوں گا:۔۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماہرین نے مجھے 5 دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے:۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ چین جانے کا مقصد اظہارِ یک جہتی کرنا تھا، کورونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیئے، سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہے:۔۔۔

وزیرِ خارجہ نے مزید بتایا کہ کورونا کا مرکز ووہان کو سمجھا جا رہا تھا، جہاں کل صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہےشاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن سے ہماری معیشت پر منفی اثر پڑے گا، اس کو بھی دیکھنا ہے:۔۔۔۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے پلاننگ اسد عمر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچے ہیں، پاکستانی وفد میں شامل تمام افراد کو وطن واپسی پر اب کورونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ کروانا ہوگا:۔۔۔

وائرس ٹیسٹ کے لیے قائم ہیلپ لائن کے مطابق اگر صدرِ مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یا وفد میں شامل کسی اور شخص کا تھرمل ٹیسٹ درست نہیں آیا یا پھر ان کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوا تو انہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے وفد سے علیحدہ کر لیا جائے گا:۔۔۔۔

اگر صدر مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یا وفد میں شامل کسی دوسرے شخص میں کورونا کی علامت پائی گئی تو پھر انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:۔۔۔


پاکستان میں خاتون کانسٹیبل تیزاب پھیکنے والوں کی زد میں



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ مذاق کرنے سے منع کیوں کیا، شیخوپورہ میں امیر زادے نے خاتون کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا تیزاب نے برقعہ اور وردی جلا دی کانسٹیبل کافی حد تک محفوظ رہی:۔۔۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ نین سکھ کی رہائشی خاتون کانسٹیبل شاہدہ بی بی لاہور میں جاب کرتی ہیں، صبح ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلی تو فیکٹری مالک کے بیٹے نے بھرے بازار میں بیہودہ مذاق کیا جس سے منع کرنے پر لڑکے نے تیزاب پھینک دیا:۔۔۔۔


https://twitter.com/92newschannel


خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان لڑکوں کا گالی میں کھڑے ہو کر خواتین کو ہراساں کرنا روز کا معمول ہے اور یہاں سے گزرنے والی کوئی بھی عورت محفوظ نہیں۔ دوسری طرف پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن لڑکے کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے:۔۔۔۔۔

شاہدہ بی بی کا کہنا ہے کہ اگر اسے آئی جی پنجاب کی جانب سے انصاف نا ملا تو وہ یہ نوکری ہی چھوڑ دے گی:۔۔۔۔


علامہ تشد د کیس میں پولیس ان ایکشن :ملزمان ہوئے گرفتار

 
ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔۔۔

علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس کا ایکشن:۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس نے علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا:۔۔۔۔۔

ملزمان سے دو گنز اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کڑ دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم مولانا ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں:۔۔۔۔۔

علامہ ناصر مدنی نے گزشتہ رات پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا تھا کہ نہ صرف ان پر تشدد کیا گیا بلکہ انہیں حبس بے جا رکھ کر برہنہ کر کے تصاویر بھی بنائی گئیں:۔۔۔۔



سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...