Wednesday, 18 March 2020

پاکستان میں خاتون کانسٹیبل تیزاب پھیکنے والوں کی زد میں



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ مذاق کرنے سے منع کیوں کیا، شیخوپورہ میں امیر زادے نے خاتون کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا تیزاب نے برقعہ اور وردی جلا دی کانسٹیبل کافی حد تک محفوظ رہی:۔۔۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ نین سکھ کی رہائشی خاتون کانسٹیبل شاہدہ بی بی لاہور میں جاب کرتی ہیں، صبح ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلی تو فیکٹری مالک کے بیٹے نے بھرے بازار میں بیہودہ مذاق کیا جس سے منع کرنے پر لڑکے نے تیزاب پھینک دیا:۔۔۔۔


https://twitter.com/92newschannel


خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان لڑکوں کا گالی میں کھڑے ہو کر خواتین کو ہراساں کرنا روز کا معمول ہے اور یہاں سے گزرنے والی کوئی بھی عورت محفوظ نہیں۔ دوسری طرف پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن لڑکے کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے:۔۔۔۔۔

شاہدہ بی بی کا کہنا ہے کہ اگر اسے آئی جی پنجاب کی جانب سے انصاف نا ملا تو وہ یہ نوکری ہی چھوڑ دے گی:۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment