Saturday 6 April 2019

پنجاب گیمز میں سرگودھا کی کبڈی ٹیم براؤن میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

پنجاب گیمز میں سرگودھا کی کبڈی ٹیم براؤن میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ،کانٹے دار مقابلہ کے بعد فیصل آباد کی ٹیم نے 5پوائنٹس سے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ 72ویں پنجاب سپورٹس کھیلوں کا اختتام ہو گیا ہے 72ویں پنجاب گیمز میں سرگودھا ڈویژن کبڈی ٹیم نے پہلی بار پنجاب گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کبڈ ی ٹیم کو 45کے مقابلہ میں 50پوائنٹس سے شکست دے دی اس میچ کے مہمان خصوصی صوبائی ویز کھیل رائے تیمور بھٹی ،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، صوبائی صدر کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب اورڈی جی سپورٹس پنجاب تھے جو میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے اس میچ کو دیکھنے کے لئے پنجاب بھر سے بڑی تعداد میں شائقین گراؤنڈ میں موجود تھے شائقین کی بڑی تعداد ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتی نظر آئی
 ۔ سرگودھا ڈویژن کی ٹیم کی طرف سے راناقاسم سیف ، کامل شمیل ڈوگر ، عبدالرحمن گجر ، وقاص ڈوگر ، عمر گجر ،محمد شاہد گجر ،رانا عاطف چوہان ،مرتضی ڈوگر ،طیب قریشی ،عمر فاروق اور الفرقان وغیرہ نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرگودھا کی ٹیم کو فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کی ٹیم کی شاندار کامیابی پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری فیصل فاروق چیمہ ایم پی اے صدر ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا ، صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا عدنان افضل ججہ،جنرل سیکرٹری ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا حبیب الرحمن ڈوگر ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سفیان الرحمن اور ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن سمیت محمد اعجاز باجوہ چئیر مین کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا اور منظر شاہ فرید ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا اوردیگر سپورٹس ایسوسی ایشنز کے علاوہ معززین علاقہ نے شاندار کامیابی پر سرگودھا ڈویژن کی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...