Monday 1 August 2016

نو سر باز وکیل کو ایک لاکھ روپے کا ٹیکہ لگاگئے

نو سر باز وکیل کو ایک لاکھ روپے کا ٹیکہ لگاگئے تھانہ سٹی جوہرآباد پولیس نے وکیل کی درخواست پر ٹیلیفون سم جس سے وکیل کو کال کی گئی اور پیغامات دیے گئے کو طلب کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مقامی وکیل نجم کو بذریعہ ٹیلیفون خوشخبری دی گئی کہ آپ کا نجی ٹیلی ویژن کے نیلام گھر سے لاکھوں روپے کا انعام نکلا ہے اور آپ اس کے حوالہ سے جو ٹیکس اور دیگر فیسیں بنتی ہیں موبائل نیٹ ورک کے ذریعہ رقم منتقل کریں تاکہ آپ کا چیک آپ کو بجھوایا جاسکے جس پر مذکورہ وکیل نے تین مرحلوں میں ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم جعلسازوں کو منتقل کردی بعدازاں جب انعام کی خوشخبری دینے والا ٹیلیفون نمبراور دیگر چار نمبر جن سے پیغام رسانی یا رقم کی منتقلی کی جاتی رہی بھی بند ہوگئے تو وکیل صاحب کو اندازہ ہوا کہ وہ جعلسازوں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں تو انہوں نے پولیس کو درخواست دی موبائل سم جس سے کال کی گئی تھی کا رہائشی موضع تیتری سے تعلق رکھتا ہے اور حساس ادارے کا ملازم بھی ہے پولیس نے اسے بھی طلب کرلیا ہے لیکن وہ اس تمام تر صورتحال سے لاتعلق ہے اور اسے نہیں پتہ کہ اس کے نام سے یہ سم کس کے پاس چل رہی ہے پولیس کو اس کیس نے چکرا کر رکھ دیا ہے لیکن اصل نقصان تو وکیل کا ہوا ہے 

خوشاب میں 86مواضعات کو آفت زدہ قرار

ضلعی حکومت خوشاب کی طرف سے تحصیل نورپورتھل کے نورپور ‘ رکھ نورپور ‘ ڈھمک ‘ پیلووینس ‘ رنگپور ‘ بلند ‘ شاہ والا ‘ محمود شہید ‘ راہداری ‘ پلواں ‘ رکھ پلواں سمیت 86مواضعات کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اس سے پہلے ضلعی حکومت خوشاب نے تحصیل نورپورتھل کے مواضعات کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے کمشنر سرگودہا کو استدعا کی تھی اور کمشنر نے محکمانہ رپورٹوں پر تحصیل نورپورتھل کے ان مواضعات کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش پنجاب حکومت کو کی تھی جس پر تحصیل نورپورتھل کے ان مواضعات کے ان رہائشیوں سے ایک سال کیلئے زرعی انکم ٹیکس و دیگر بقایا جات سرکار کی وصولی کو معطل کردیا جائیگا تحصیل نورپورتھل کے رہائشیوں نے اس تمام تر صورتحال کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

کسان پیکج کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیمنار کا انعقاد

خوشاب پولیس نے ماہ جولائی میں کیا کر دیکھایا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب غلام جیلانی نے کہا ہے کہ خوشاب پولیس جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے دن رات کوشاں ہے اس سلسلہ میں خوشاب پولیس نے ماہ جولائی میں 35 اشتہاری ملزمان جن میں کیٹیگری اے کے چاراور کیٹیگری بی کے 31مجرمان اشتہاری شامل ہیں کو گرفتار کیا ہے اسی طرح ایک گینگ جو کہ مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے وہ ڈی پی او آفس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 510گرام ہیروئن ،2670گرام چرس اور 577بوتل شراب بھی برآمد کر لی ہے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تین عدد رائفل ،آٹھ عدد بندوق،اور 22عددپسٹل کے علاوہ 72کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے آئندہ چالان عدالت کروایا گیا ہے ۔ 

شاکراعوان نے عوام کی پرزور فرمائش پرپھراہم کام سرانجام دینے کی ٹھان لی

ریجنل آفیسر منیجر سوئی گیس علاؤ الدین خان نے کہاہے کہ ایم ڈی سوئی گیس کی ہدایات کے مطابق صارفین کو زیادہ سہولتوں کی فراہمی اور سروس کو بہتر کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں ضلع خوشاب کے سوئی گیس صارفین کیلئے آئندہ ماہ دفتر قائم کر دیا جائے گا جس کا تحرک ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کیا تھا اس دفتر میں میٹر کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانا سروے ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانابلوں کی تصحیح کے ساتھ انھیں تمام معاملات کے حل کیلئے سہولت میسر ہو گی وہ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے نمائندہ ڈاکٹر شاکر اعوان کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر ڈویلپمنٹ انجینئر نعمان لطیف بھی ان کے ہمراہ تھے ریجنل آفیسر سوئی گیس نے بتایا کہ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی گرانٹ سے جوہرآباد ‘خوشاب ملحقہ چکوک ہڈالی میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے پائپ بچھانے کا کام آئندہ ہفتہ شروع ہو گا انہوں نے بتایا کہ ملک شاکر بشیر اعوان کی چالیس کروڑ روپے کی گرانٹ برائے سوئی گیس فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محکمہ سوئی گیس کو منتقل ہو رہی ہے جس کے بعد جوہرآباد شہر سے ملحقہ چکوک میں بھی گیس کی فراہمی کیلئے گیس کے پائپ بچھائے جائینگے انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس کنکشن جلد لگوانے کیلئے پالیسی دی گئی ہے جس کے مطابق چھ ماہ پرانی درخواتیں دینے والے صارفین 25000روپے جمع کرا کر ارجنٹ کنکشن حاصل کر سکتے ہیں جو کہ انھیں دو ماہ کے عرصہ میں جاری کیا جائے گا انھوں نے کہاکہ اس وقت نومبر 2013تک دی جانے والی درخواستوں پر سوئی گیس کنکشن جاری کیے جا رہے ہیں اور ایم ڈی سوئی گیس کی ہدایا ت پر اسے نومبر2014تک بڑھا دیاگیاہے جس سے زیادہ درخواست دہندہ گان کو سوئی گیس کے کنکشن مل سکیں گے

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...