Monday, 23 March 2020

کرونا مریض کو بھگانے پرپہلا مقدمہ درج



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔۔ کرونا وائرس کے مریض کو بھگانا مہنگا پڑگیا۔۔ سیکیورٹی اہلکاروں کرونا کے مریض کو ہسپتال داخل کروانے کی بجائے بھگانے والا مالک مکان گرفتار کرلیا:۔۔۔۔

ذرائع کی تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کالونی میں گھریلو ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تو ملازم نے اسے ہسپتال داخل کروانے کی بجائے وہاڑی بھیج دیا:۔۔۔۔۔

اس پر محکمہ صحت اورپولیس ایکشن میں آگئی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے مالک مالکان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کرونا وائرس کے مریض کو بھگانے اور کیس چھپانے کا پہلا مقدمہ درج کرلیا:۔۔۔۔۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے کرونا وائرس کے شکار گھریلو ملازم کو وہاڑی میں دبوچ لیا اور پکڑ کر آئسولیشن وارڈ داخل کروا دیا گیامریض کے اہلخانہ کو فوری قرنطینہ منتقل کر دیا:۔۔۔۔

پولیس ذرائع کے مطابق کہ ملازم لاہور سےبھیس بدل کر وہاڑی پہنچا، متعدد افراد سے ملاقاتیں کرتا رہا:۔۔۔۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جان لیواکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد پاک فوج کو تعینات کردیا گیاہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جاچکا ہے، پنجاب میں گزشتہ روز لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا:۔۔۔۔۔۔۔۔


لاک ڈاؤن کا اطلاع کن دوکانوں پر نہیں ہو گا


ذرائع کی  تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائےکل صبح 9 سے 6 اپریل تک بازار اور شاپنگ مالز بندرہیں گے:۔۔۔۔کرفیو نہیں ضرورت کے تحت گھروں سے نکلا جاسکتا ہے:۔۔۔۔۔مستحق افراد کیلئےجلد امدادی پیکج کا اعلان کیاجائےگا:۔۔۔۔۔طبی سامان تیار کرنے والی فیکٹریاں کھلی رہیں گی:۔۔۔۔سبزی،پھلوں،فارمیسی،بیکری جیسی دوکانیں کھلی رہیں گی:۔۔۔۔۔

لاہور سے بھاگا کورونا مریض خوشاب پولیس نے پکڑا کر لیا



خوشاب :۔۔۔۔۔۔ ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کورونا مریض لاہور سے بھاگ کر اپنے گھر شبیر کالونی جوہرآباد آ رہا تھا کہ مریض کی اطلاع آن لائن ٹکٹ کےاندراج کی وجہ سےھوئی لاھورپولیس نے ناکہ بندی کرائی اور

مریض کو گھرجانےسےپہلےقابوکرلیاگیا جس کی وجہ سے اور دوسرے لوگوں کو محفوظ کر لیا گیا 

ضرورت مندوں کو نقد رقم ٹرانسفرہو گی:سعیدغنی



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔  صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضرورت مندوں کونقد رقم ٹرانسفرکی جائے گی:۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر میڈیکل اسٹور، کریانے وغیرہ کی سپلائی چین کو بند نہیں کیا جائے گا، سندھ میں گندم کی کمی نہیں، ابتدائی پلان تھا کہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں:۔۔۔

سعید غنی نے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ سندھ حکومت کے قائم کردہ فنڈ سے لوگوں کی مدد کریں گے اور ضرورت مندوں کونقد رقم ٹرانسفر کی جائے گی:۔۔۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں تھا کہ موجودہ صورت حال میں لاکھوں لوگ کو گھروں تک راشن فراہم کریں:۔۔۔۔

سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کی امداد کے لیےآج سندھ حکومت ایک نمبرجاری کرے گی اور جن لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے وہ اس نمبر پر رابطہ کریں گے جبکہ ایک فیملی سے ایک فرد کو رجسٹرکرانا ہوگا:۔۔۔۔


سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کا عوام کیلئے اہم پیغام