Tuesday, 13 February 2018

یہ محبت ہے(تحریر:ڈاکٹر محمد کلیم )

بادل اور برسات کا جو روپ ہے
یہ محبت ہے
ماں کے دل میں جو جذبہ ہے
یہ محبت ہے
باپ کے لب پر جو دعا ہے
یہ محبت ہے
بچہ جب آس سے ماں کو دیکھتا ہے
یہ محبت ہے
محبوب کی دل میں جو آرزو ہے
یہ محبت ہے
انسان کی تکمیل ہے
یہ محبت ہے
پہچان انسانیت جو ہے
یہ محبت ہے
درد، تڑپ آرزو
محبت ہے
ہاں یہ مانگتی ہے
قربانی، اقرار
اپنا انکار
ہاں ذات کا انکار
محبت ہے
خدا کی پہچان
محبت ہے
ہمارا ایمان محبت ہے

ﻓﺮﺍﻕ ﯾﺎﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﺭﺵ، ﻣﻼﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ(انتخاب:مریم مختار)

ﮬﻤﺎﺭﮮ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺮﺍ ﮐﻤﺎﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ
ﻭﮦ ﺍﮎ ﺩﻋﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺟﻮ ﻧﺎﻣﺮﺍﺩ ﻟﻮﭦ ﺁﺋﯽ
ﺯﺑﺎﮞ ﺳﮯ ﺭﻭﭨﮫ ﮔﯿﺎ ﭘﮭﺮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ
ﺑﮩﺖ ﺩﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﯿﻢ ﻭﺍ ﺩﺭﯾﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﭨﮭﮩﺮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ
ﺟﻮ ﺑﮯ ﯾﻘﯿﮟ ﮬﻮ ﺑﮩﺎﺭﯾﮟ ﺍﺟﮍ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﯽ ﮬﯿﮟ
ﺗﻮ ﺁ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺯﻭﺍﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ
ﻣﺤﺒﺘﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺗﯿﺮﯼ ﺩﮬﻮﭖ ﭼﮭﺎﻭﮞ ﺟﯿﺴﯽ ﮬﯿﮟ
ﮐﺒﮭﯽ ﯾﮧ ﮬﺠﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﯾﮧ ﻭﺻﺎﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ
"ﮐﻮﺉ ﻣﻼ ﮬﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺳﻮﻧﭙﺘﮯ "ﻣﺤﺴﻦ
ﮬﻢ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺧﯿﺎﻝ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ

انٹی کرپشن سرگودہا کی کاروائی :میونسپل کمیٹی شاہپور کے افسر اور ٹھیکیدار پر کرپشن کے الزام میں مقدمہ در ج

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی کاروائی۔محمد ناصر، ٹی او (آئی اینڈ ایس)، حسن اختر، سب انجینئر اور عابد حسین شاہ، ٹھیکیدار میونسپل کمیٹی شاہ پور ضلع سرگودھا کے خلاف کرپشن اور ناقص میٹریل استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج:تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومہر اللہ یار ولد مہر حاکم خان سکنہ بکھر بار تحصیل شاہپور ضلع سرگودھانے درخواست گزاری کہ تحصیل شاہپور میں ایک سڑک ٹی ایم اے شاہ پور نے سال 2016میں بنائی تھی جس میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے وہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی جس سے حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے غلام محمد غوث، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)،اینٹی کرپشن سرگودھاکو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پرانکوائری آفیسر نے تفصیل سے انکوائری کی اور موقعہ کا ملاحظہ کیا اور نکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد ناصر، ٹی او (آئی اینڈ ایس)، حسن اختر، سب انجینئر اور عابد حسن شاہ، ٹھیکیدار، میونسپل کمیٹی شاہ پور کے خلاف کرپشن اور ناقص میٹریل کا استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔ مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)، اینٹی کرپشن سرگودھا سپرد کی ۔ اورتفتیشی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے