لاہور (ویب ڈیسک ) کالعدم تحریک لبیک اور حکومت
پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا رائونڈ بغیر نتیجہ ختم اب تیسرا دور رات کو دس
بجے ہوگا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق حکومت
پنجاب اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے تیسرے دور میں گورنر پنجاب
چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت کی نمائندگی کرینگے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید
اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ حکومت اور
کالعدم تنظیم کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کے بعد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور
کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ٹی پی ایل کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے دھرنا
ختم کرنے ،جلاو گھیراو¿ سے باز رہنے اور اسلام آبادتک لانگ مارچ نہ کرنے کا مطالبہ
کیا۔ ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری،سعد رضوی اور کارکنوں کی
رہائی،مقدمات کا خاتمہ اور پارلیمنٹ میں قرار پیش کرنے کے مطالبات حکومت کے سامنے
رکھے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک
لبیک نے 16پولیس افسر و اہلکاروں جبکہ پولیس نے 20کارکنوں کو رہا کیا۔حکومتی
مذاکراتی ٹیم میں آئی جی اور ڈی جی رینجرز پنجاب بھی شامل تھے۔ بابو صابو میں ہونے
والی ملاقات میں فریقین نے سوچ بچار کے بعد دوبار ہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔