Monday 16 March 2020

حریم شاہ نے بھی ٹیسٹ کیلئے خون دیا



سوشل میڈیا ادارہ حریم شاہ نے بھی اپنے ٹیسٹ کروانے کیلئے بلڈ ٹیسٹ دے رہی ہے تا کہ ہر قسم کی بیماری سے بچا جا سکے

عدنان صدیقی نے نجی محفل میں عمران خان کا ویژن بتا دیا







عمران خان واحد وزیراعظم ہے جس کا
کوئی کاروبار نہیں اور کسی دوسرے کا کاروبار بھی نہیں رہنے دے گا معروف اداکار
عدنان صدیقی
:۔۔
نیوجرسی میں ایک تقریب کے دوران تحریک انصاف کے ایک
سپورٹر ضمیر چوہدری نے اداکار عدنان صدیقی سے سوال پوچھنے کی کوشش کی لیکن سوال سے
پہلے ہی عدنان صدیقی بول پڑے اور کہا کہ اگر آپ تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں تو
کوئی کمال نہیں کرتے:۔۔۔
عدنان صدیقی نے پی ٹی آئی
سپورٹر پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم عمران خان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ عمران
خان واحد وزیراعظم ہیں جس کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے ، یہ کمال کی بات ہے اس پر
تالیاں ہونی چاہئیں:۔۔
عدنان صدیقی نے مزید طنز کرتے
ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا
بھی کاروبار نہ رہے:۔۔



وزیر اعظم کی مولانا طارق جمیل سے کورونا سے بچاؤ کے متعلق اہم درخواست


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس کے سلسلے میں درخواست کی ہے کہ مذہبی اجتماعات محدود کرنے کے لیے کردار ادا کریں:۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مذہبی جماعتوں کے اجتماعات کے معاملے پر آج مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی:۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی اور ملک کی مجموعی صورت حال پر گفتگو کی:۔
زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعا کرنے کی درخواست بھی کی:۔
یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل وزیر اعظم عمران خان کے چند قریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم اکثر مذھبی اور سماجی مسائل پر مولانا سے رہنمائی لیتے ہیں:۔




ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو کی گئی، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مولانا کے ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات چیت کی، اور درخواست کی کہ وہ مذہبی اجتماعات محدود کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں:۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے، سندھ میں مزید 50 افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تفتان بارڈر پر انتظامات ناقص ہیں، قرنطینہ بنائے گئے ہیں لیکن اصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا جا رہا، اس لیے قرنطینہ میں رہ کر آنے والے بھی وائرس کا شکار نکلے، ناقص انتظامات کی وجہ سے سندھ میں مریضوں کی تعداد بڑھی:۔

اللہ دتہ نامی شخص میں کورونا وائرس نہیں ہے فوکل پرسن ڈاکٹر گلزاد

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے فوکل پرسن ڈاکٹر گلزار یوسف نے وضاحت کی ہے کہ جوہرآباد کے بلاک نمبر 29 کے اللہ دتہ نامی شخص میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا اور اسے گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ اعجاز کالونی جوہرآباد کا امداد حسین ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہے اس کی رپورٹ اسلام آباد بھیج دی گئی ہے جس کے بعد اس بارے میں فیصلہ ہو گا کہ اس کے علاوہ اور کوئی مریض ضلع بھر میں نہیں ہے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں

کس علاقہ میں ہو گی کتنی بارش محکمہ موسمیات نے بتا دیا : جانیے اس رپورٹ میں




رپورٹ:طلحہ خان )۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ سرگودھا ڈویژن کی طرف 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے:۔
پاکستان میں اگلے جمعہ مبارک یعنی 20 مارچ سے شروع ہو گا جو 24 مارچ یا 26 مارچ تک ملک بھر میں شدید طوفانی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سبب بنے گا
اگلے جمعہ سے منگل کے دوران سرگودھا ڈویژن کے تمام علاقوں میں طوفانی گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسلادھار بارشوں اور زالہ باری کی توقع۔زیادہ سے زیادہ بارش 30 تا 50 ملی میٹر تک ہونے کی توقع ۔بھکر اور میانوالی میں شدید ترین بارشوں کا امکان۔لوکل فلڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔اس دوران طوفانی  بجلی گرنے کے بھی امکان ہیں:۔
پنجاب::
اٹک، ٹیکسلا، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ایوبیا، فتح جنگ، جنڈ، پنڈی گیپ، چکری، سوہاوہ، گجر خان، منگلا، دھدیال، بھگوال، کالا باغ، داؤد غیل، عیسی خیل، موسی خیل، سکیسر، تلاگنگ، چکوال، باؤن، کلر کہار، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، کھیوڑہ، کھاریاں، لالہ موسیٰ، ڈنگہ، پھالیاں، گجرات، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، پسرور، شکر گڑھ، ڈسکہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جلال پور جٹاں، کوٹ مومن، مڈھ رانجھا، ملک وال، پنڈ ددن خان، بھلوال، بھیرہ، خوشاب، سرگودھا، شاہین آباد ،سلانوالی، جوہر آباد، کلر کوٹ، دریا خان، بھکر، شاہ پور، ساہیوال سرگودھا، منکیرہ، کروڑ، لیہ، نواں کوٹ، چوک اعظم، چوبارہ، جھنگ، چوک منڈا، کوٹ سلطان، تونسہ، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو، راجن پور اور روجان میں اکثر مقامات پر طوفانی گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور طوفانی زالہ باری کی توقع۔لاہور، فیصل آباد، چنیوٹ، بھوانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ، راؤنڈ، قصور، چھانگا مانگا، پٹوکی، چنیاں، سمندری، گوجرہ، چنیاں، اوکاڑہ، ساہیوال، کمالیہ، ہرپہ، چیچہ وطنی، عارف وال، پاکپتن، بورے والا، وہاڑی ،اور خانیوال،ملتان اور بہاولنگر میں بھی اکثر مقامات پر طوفانی گرج چمک اور طوفانی آندھی کے ساتھ بارش کی توقع:۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان، صادق آباد، اور خان پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع:۔
اس دوران کچھ علاقوں میں طوفانی بارش، طوفانی آندھی اور طوفانی گرج چمک کے ساتھ طوفانی زالہ باری کے بھی امکان ہوں گے:۔
خیبر پختونخوا:::
خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں جمعہ 20 مارچ سے 26 مارچ تک طوفانی گرج چمک اور طوفانی آندھیوں کے ساتھ طوفانی بارشوں کی توقع:۔
چترال، کالام، لوئر دیر، اپر دیر، سوات، سیدو شریف، کوہستان، داسو، ناران، بٹاگرام، مانسہرہ، بونیر، ایبٹ آباد، ہری پور، سوابی، بونیر، مردان، مالاکنڈ، سوابی، بوجیر، محمند، چارسدہ، بوجیر، نوشہرہ، پشاور، پاراچنار، خرم ایجنسی، خیبر ایجنسی، درے آدم خیل، کوہاٹ، ہنگو ،کرک، نورتھ وزیرستان رزمک، بنوں، لکی مروت، بنوں، ساؤتھ وزیرستان، وانا، ٹینک، کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان، میں تمام مقامات پر طوفانی بارشوں اور طوفانی گرج چمک کے ساتھ تباہ کن زالہ باری کا امکان:۔
بلوچستان::
شیرانی، زوب، موسی خیل، عیسی خیل، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، زیارت، ہرنائی، کوئٹہ، مستونگ، سبی، بولان، کوہلو، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد، جھل مگسی، بولان، قلات اور نوشکی میں اکثر مقامات پر طوفانی ہواؤں اور طوفانی گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی توقع:۔
خصدار، خاران، آواران اور لسبیلا میں بھی طوفانی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع۔چاغی، واشک، پنجگور، گیج، گوادر کے اضلاع میں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران شدید ترین طوفانی بارش اور طوفانی زالہ باری بھی ہو سکتی ہے:۔
سندھ::
اس دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع۔بالائی سندھ کے پنجاب سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔تھر میں کہیں کہیں ہلکی بارش کی امید:۔
کشمیر::
 بھمبر، میرپور اور کوٹلی میں شدید ترین بارشوں کی توقع۔باغ، حویلی، پونچھ، سدھنوتی میں بھی شدید بارشوں کی توقع۔نیلم، مظفرآباد اور بھٹیاں میں بھی شدید بارشوں کی توقع۔اس دوران  پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ:۔
گلگت بلتستان:۔
گلگت بلتستان کی تمام وادیوں میں درمیانے سے تیز درجے کی بارش اور پہاڑوں میں ہلکی برفباری کی توقع:۔
اس رپورٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگوں تک موسم کی بروقت معلومات پہنچ سکیں:۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی کرونا وائرس سے نمٹنے ملازمین کو ہدایات جاری


ویب ڈیسک):۔۔۔ چیف جسٹس گلزاراحمد نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہدایات جاری کردیں، جس کے تحت سپریم کورٹ ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے سے روک دیا گیاہے:۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے رجسٹرارسپریم کورٹ کو ہدایات جاری کردیں:۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آنے والے سائلین کی سکریننگ کی جائے گی ، سائلین کے جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا:۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے سے روک دیا گیا اور سپریم کورٹ میں ہاتھ صاف کرنے کیلئے سینی ٹائزر لگا دیئے گئے جبکہ سپریم کورٹ ملازمین میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کا ہدایات نامہ تقسیم کیاجائے گا:۔

یاد رہے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں حاضری کے لیے بائیومیٹرک نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اور تمام ملازمین کوبائیومیٹرک نظام میں چہروں سے شناخت کرنے کی ہدایت کی تھی:۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بائیومیٹرک نظام میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن کا اطلاق پورے صوبے کی عدالتوں پر ہوگا:۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے بعد ماتحت عدالتوں میں بھی بائیو میٹرک حاضری لگانے سے اسٹاف کو روک دیا گیا تھا اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار کی جانب سے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا:۔
جس میں کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام ڈسٹرکٹس کورٹ میں عدالتی عملہ پرانی پریکٹس کے مطابق رجسٹر پر حاضری لگائے گا ، رجسٹر پر حاضری عارضی طور پر لگائی جائیں گی:۔

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...