Friday 18 September 2020

خوشاب کی کونسی بیکری کا کیک کھانے سے شہری ہسپتال پہنچ گئے جانیئے اس رپورٹ میں

 خوشاب(ویب ڈسیک) گزشتہ رات 9 بجے خوشاب شہر کے رہائشی سرفراز علی نے ٹائیگرز فورس ایم سی خوشاب کے کیپٹن محب بھٹی کو فون کر کے اطلاع دی کہ اس نے آج رات 8 بجے شاہد بیکری پرانا لاری اڈا سے بچے کی سالگرہ کیلئے کیک خریدا جو کہ ناقص فوڈ کوالٹی کیوجہ سے خراب تھا



جسکو کھانے کیوجہ سے گھر کے تین افراد ہسپتال پہنچ گئے لہٰذا ٹائیگرز فورس خوشاب کی ٹیم کیپٹن محب حسین بھٹی، وائس کیپٹن جرار حیدر خان بلوچ، شہادت حسین بھٹی، مسعود نڑا، آصف محمود نڑا، طاہر عباس خان بلوچ، محمد مصطفیٰ اور احد رشید نے موقع پر پہنچ کر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فون کیا اور اسی وقت خوشاب سٹی تھانہ فون کر کے اطلاع دی جس پہ قائم مقام ایس ایچ او عامر صاحب موقع پر پہنچ گئے. بیکری مالک عبدالواحد کو پولیس سٹیشن لے جایا گیا جبکہ جو مریض تحصیل ہسپتال خوشاب داخل تھے پولیس نے انکے بیانات لے کر رپٹ درج کر لی ہے.



سردار جرار حیدر خان بلوچ نے سوشل میڈیا پر جب پوسٹ لگائی تو دلچسپ تبصرے سننے کو ملے جس میں ارتضا شیرازی نے کہا ٹائیگر فورس کی محنت کو خوب سراہا اور ساتھ ہی انہیں مشورہ بھی دیا کہ اسے کا کارخانہ بھی سیل کروایا جائے

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...