Saturday, 27 August 2016

ڈی سی او نے ٹی ایم او کو کیا حکم صادر کیا جائیے اس رپورٹ میں

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس حوالہ سے تمام محکمے اپنا بھر پور کردار ادا کریں بلخصوص ایسی آلودگی جوکہ شہر کے حسن پر اثر انداز ہورہی ہے کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی او آفس جوہرآباد میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ای ڈی او زراعت یوسف چاہل ڈویژنل فاریسٹ آفیسر خوشاب ‘ فاروق احمد سمیت دیگر افسران موجودتھے اجلاس میں محکمہ زراعت اور جنگلات کو شہر کی مختلف سڑکوں کے علاوہ خوشاب جوہرآباد روڈ ‘ خوشاب ہڈالی روڈ کے علاوہ خوشاب شہر ‘ جوہرآباد شہر ‘ قائدآباد اور ضلع کے تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور محکمہ زراعت اور جنگلات ا ن پودوں کی حفاظت کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں اجلاس میں ٹی ایم اے کو بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی بھی تلقین کی گئی ۔

پیپلزپارٹی کی ضلع خوشاب میں تنظیم نو :دو الگ الگ کنونشن

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کی روشنی میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے اور تنظیم سازی میں تنظیمی عہدیداروں کا چناؤ صرف اورصرف میرٹ پر کیا جائیگا اور پارٹی کے مخلص کارکنوں کو آگے لایا جائیگا تاکہ پنجاب کو پیپلزپارٹی کو ایک دفعہ پھر اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پہلے کی طرح ایک مضبوط جماعت بنا کر سامنے لایا جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے دو الگ الگ دھڑوں کی طرف سے منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ‘ سابق ایم این اے ندیم افضل چن نے کہاکہ بلاشبہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل ایک مشکل کام ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے قائم کی گئی سینٹرل پنجاب آرگنائزرنگ ورکنگ کمیٹی اپنے پورے اخلاص اور محنت کے ساتھ ضلعی صدور اور تنظیم کے دیگر عہدیداروں کا چناؤ کریگی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ندیم افضل کائرہ نے کہا کہ تنظیم سازی کے حوالہ سے چیئرمین کی طرف سے دیا گیا مینڈیٹ کے مطابق نہ سفارش مانی جائیگی نہ سرمایہ دار کی چمک کو دیکھا جائیگا میرٹ ہی تنظیم سازی کا اصول ہوگا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت تسنیم قریشی ‘ آصف خان و دیگر پارٹی راہنما بھی موجود تھا پہلا کنونشن سابق ضلعی صدر ظل حسنین اور دوسرا سابق سٹی صدر مرزا نیاز بیگ کی طرف سے منعقد ہوا دونوں ورکر کنونشنوں میں پیپلزپارٹی کے ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی اور دونوں سابقہ عہدیداروں کے درمیان صدارت کے حوالہ سے جاری مہم کے سلسلہ میں یہ ورکر کنونشن منعقد ہوا ۔

فوڈ انسپکٹر نے ایک مرتبہ پھر کس بات پر ڈیڈلائن دی

ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر اسد حیات قریشی کہا ہے کہ کسی بھی دکاندار کو غیر معیاری اور مضر صحت چیزیں بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے تحت غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا جائیگا اس سلسلہ میں ضلعی حکومت خوشاب ضلع بھر میں سخت اقدامات اٹھا رہی ہے وہ جوہرآباد میں مختلف بیکرز اور سویٹ شاپس پر حفظان صحت کے اصولوں کو چیک کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر سویٹ اینڈ بیکرز کے نمائندگان بھی موجودتھے اس سے قبل اسد حیات قریشی نے دوبیکریوں کے سٹاف اور ملازمین کو گندے کپڑے استعمال کرنے پر نقدجرمانے کیے فوڈ انسپکٹرنے جوہرآباد شہر کے مختلف ہوٹلوں ‘ جوس کارنر ‘ مرغ فروشوں اور دیگر اشیاء خوردنوش بیچنے والوں کی دکانوں کا معائنہ کیا اور مرغ فروشوں کو وارننگ جاری کی کہ وہ گھریلو صارفین اور ہوٹلوں والوں کو جو مرغ فروخت کرتے ہیں وہ صاف ستھرا اور حفظان صحت کے مطابق ہونا چاہیے بصورت دیگر ان کیخلاف آئندہ سخت کاروائی ہوگی 

سیکرٹری لائیوسٹاک نے خوشاب میں کس چیز پر سختی سے عمل کروانے کا حکم صادر کیا جائیے اس رپورٹ میں

سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہ لائیو سٹاک کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق ترقی دینے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اسی حوالے سے صوبہ بھر میں ماڈل کیٹل منڈیوں کے علاوہ نئے کسان پیکج کے تحت مویشی پالوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ نسل کے جانوروں کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے کانگو وائرس کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی سخت ہدایت دی ہے اسی حوالے سے صوبہ بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز اور فیلڈ سٹاف کو جدید آلات کے علاوہ نئی گاڑیوں سے مزین کر دیا گیا ہے اور محکمہ جنگی بنیادوں پر عید الضحی اور اس کے بعد بھی کانگو وائرس کے خلاف مہم جاری رکھے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی او کینزہ مرتضیٰ کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر میاں بہزاد عادل ، ڈاکٹر لائیو سٹاک سرگودھا اور ڈی ایل او عارف سلطان و دیگر افسران موجود تھے اس سے قبل جوہرآباد کے نواحی گاؤں 60ایم بی میں گورنمنٹ ماڈل کیٹل فارم کا دورہ کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں سکیسر روڈ پر ایک انتہائی جدید اور سہولیات سے آراستہ ماڈل کیٹل منڈی رواں سال میں ہی اپنا کام شروع کر دے گی اور یہ سرگودہا ڈویژن کی واحد ماڈل منڈی ہو گی انہوں نے ماڈل فارم پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو تیز کر کے جانوروں کے شیڈ فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ، نسیم صادق نے زمان کالونی جوہرآبادمیں محکمہ لائیو سٹاک کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور ویٹنری ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ فیلڈ سٹاف سے بھی ملاقات کی اور گذشتہ روز 12من مضحر صحت گوشت کی خوشاب سے راولپنڈی منتقلی کو بروقت روکنے اور اسے تلف کرنے پر محکمے کے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

ڈیپارٹمنٹل سٹورپر مقدمہ درج

تھانہ سٹی جوہرآباد نے محمدی مسجد چوک میں قائم ڈیپارٹمنٹل سٹور کے مالک وقار احمدکے خلاف سیکورٹی انتظامات مکمل نہ کرنے پر 14پنجاب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق پولیس نے دکان کے مالک کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروانے اور گن مین رکھنے کی بارہا تلقین کی تھی ، لیکن گذشتہ روز جب دکان کا معائنہ کیا گیا تو نہ ہی کیمرے لگے تھے اور نہ ہی دکان کے باہر گن مین موجود تھا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس میں تبادلوں کی بھرمار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص حسن نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوزکے علاوہ تین سب انسپکٹروں اور 18اسٹنٹ سب انسپکٹروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ڈی پی او نے ایس ایچ او شیخ ظفر اقبال کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جبکہ ان کے پیش رو انسپکٹر راجہ عزیز کو پولیس لائن ، انسپکٹر امجد جلال کو ایس ایچ او تھانہ صدر سے ایس ایچ او تھانہ خوشاب اور تھانہ خوشاب سے سب انسپکٹر محمد آصف اقبال کو ایس ایچ او تھانہ صدر جوہرآباد تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں ، سب انسپکٹر دوست محمد کو پولیس لائن سے انچارج شکایت سیل ڈی پی او آفس ، سب انسپکٹر امان اللہ کو تھانہ صدر سے تھانہ خوشاب ، سب انسپکٹر محمد مختار کو تھانہ جوہرآباد سے پولیس لائن ، سب انسپکٹر اظہر حسین کو تھانہ کٹھہ سے تھانہ سٹی جوہرآباد جبکہ اے ایس آئی محمد اسلم کو پولیس لائن سے تھانہ خوشاب ، غلام حبیب کو خوشاب سے نور پور ، غلام مصطفی کو خوشاب سے نوشہرہ ، احسان قادر کو خوشاب سے کٹھہ سگھرال، اعجاز حسین کو صدر جوہرآباد سے نوشہرہ ، محمد محبوب صدر جوہرآباد سے قائد آباد، محمد قیوم کٹھہ سگھرال سے نور پور ، عالم شیر کٹھہ سگھرال سے نور پور ، ظہور حسین مٹھہ ٹوانہ سے کٹھہ سگھرال، محمد اعجاز قائد آباد سے نور پور تھل ، عبدالرحمان قائد آباد سے خوشاب، عالم شیر نور پور سے کٹھہ سگھرال، معظم خان نور پور سے تھانہ کٹھہ سگھرال ، محمد فیاض پولیس لائن سے انچارج پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ ، عبدالرحمان پولیس لائن سے قائد آباد ، بشیر احمد پولیس لائن سے قائد آباد جبکہ اے ایس آئی شمس الحسن کو تھانہ نور پور تھل سے تھانہ نوشہرہ تبدیلی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

سنی تحریک بھی احتجاج کرنے میدان میں

سنی تحریک ضلع خوشاب کے صدر محمد امتیاز چٹان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی وطن دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے لہذا حکومت کو اس سے کسی قسم کی رو رایت نہیں کرنی چاہیے اور اس پر فوری طور پر پابندی لگا دینی چاہیے وہ جامع مسجد غوثیہ کے باہر ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں ایم کیو ایم کی ناز برداری میں مصروف رہتی ہیں جس کی وجہ سے یہ جماعت خود سری کی انتہا پر پہنچ گئی ہے اور اب اس کے قائد پاکستان کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں خدا نخستہ کوئی اور جماعت کام کرتی تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جاتا اب ایم کیو ایم کو کیو ں ڈھیل دی جا رہی ہے سمجھ سے بالا تر ہے 

منفی نعروں سے بچنا چاہیے سینیٹرغوث نیازی

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی نے پارٹی کارکنوں کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا مینو فیکچرنگ اب بنے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کیلئے عمدہ پالیسی بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ساتھ توانائی اور دیگر منصوبے جڑے ہوئے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلنے سے پاکستان مضبوط اور مستحکم ملک بنے گا سینیٹرنیازی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت کی اچھی پالیسیوں کے سبب غیر ملکی سرمایہ کار اس منصوبہ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اور مثالی ملک ہے اور اس اعتماد کو بحال رکھنے کیلئے پوری قوم کو یکسوں ہو جانا چاہیے اور منفی نعروں سے بچنا چاہیے 

جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کون کون مہمان خصوصی

صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہاہے کہ کھیل معاشرہ کو ڈسپلن میں رکھنے کا سبب بنتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ کھیلوں کو فروغ دیں تا کہ ہمارے ذہینوں اور سوچوں کو وصعت ملے اور ہم دہشت گردی کے عذاب سے نکل سکیں وہ جشن آزادی آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے قائد نے پاکستان کے خلاف کو زہر اگلاہے اس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ہمارے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اس لیے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے آپ کو الطاف حسین اور اس کی قیادت سے دور کر لیں بصورت دیگر قوم میں انکے بارے میں بھی بد گمانیاں شروع ہو جائیں گی ملک آصف بھا نے کہا کہ یہ وقت منفی سیاسی تحریکیں چلانے کا نہیں ہے بلکہ قومی اتحاد ہماری ضرورت ہے الیکشن 2018سر پر آنے والے ہیں اس وقت تمام جماعتیں اپنا اپنا کیس عوامی عدالت میں پیش کریں اور جو فیصلہ عوام دیں اسے تسلیم کر لیا جائے یہی جمہوریت کا حسن ہے اور اسی پر ہماری جماعت (ن) لیگ یقین رکھتی ہے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹرڈاکٹرغوث محمد خان نیازی ،بیت المال ضلع خوشاب کے وائس چیرمین ملک عصمت اللہ سنبلی ،نذر حیات خان بلوچ ،رضوان بھا ایڈووکیٹ اور دیگر معززین بھی موجود تھے