Tuesday, 21 April 2020

لڈو پر جوا کھیلتے ہوئے آئے جواری پولیس کی گرفت میں

Image
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا محمد شعیب کی ہدایت پر قمار بازی ک ےخلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ خوشاب کی زیر نگرانی جوا کے اڈا پر کامیاب آپریشن کیا اور لڈو پر جوا لگائے افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں پانچ ملزمان تنویر شاہ ،محمد ممتاز،موج علی ،عمر دراز اور ظفر اقبال ہیں جبکہ موقع پر جوا پر لگائی گئی رقم 7600/- بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے 

SHOخوشاب کی بڑی کاروائی :منشیات فروش خواتین گینگ گرفتار

Image
رانا شعیب محمود ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پرمنشیات کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میںSHOتھانہ خوشاب کی زیرنگرانی ایس آئی محمد اظہر اقبال کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گینگ ملزمہ روبینہ شاہین، نگہت شاہین، حنا، مسکان اور شازیہ سے 50لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا