Sunday 22 August 2021

تابڑ توڑ سوالات وجوابات :پریس کانفرنس ہارون بندیال

 

خوشاب(محمد ابراررانا ) این اے 93سے آزاد امیدوار یونین کونسل بندیال کے چیئرمین ملک ہارون بندیال نے پریس کلب خوشاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں انکے آنے کا مقصد حقوق العباد کی ادائیگی ہے وہ کبھی اپنے کسی مخالف امیدوار یا ضلعی سیاست دان کی ذات سے کیڑے نہیں نکالیں گے اور صاف ستھری اور نکھڑی ہوئی سیاست کریں گے انہوں نے کہا قبل از وقت انتخابی مہم شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حکومتی امیدوار ڈویلپمنٹ کی رفتار تیز کریں اور اپوزیشن امیدوار بھی عوامی رابطہ میں آئیں اس سے عوام کا فائدہ ہے اس طرح لیڈر عوام کی دہلیز پر ہونگے نہ کہ لوگ انکے پیچھے پیچھے مارے پھر رہے ہونگے امیدوار این اے 93نے کہا ڈویلپمنٹ عوام کاحق ہے چونکہ یہ ہمارے ٹیکسوں سے ہوتی ہے اس لئے ہماری ترجیحی یہ ہونی چاہیے کہ کام ہو کر یڈت ڈس کریڈٹ کر چکر میں کام نہیں رکنا چاہیے ہارون بندیال نے کہا تحفظ حقوق نسواں ایکٹ میں ترمیم ہونا چاہیے یہ خوشاب سمیت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے چیئرمین یونین کونسل بندیال نے کہا کہ ملک خدا بخش ٹوانہ انکی آئیڈیل سیاسی شخصیت میں اور میاں شہباز شریف سے انکی ذاتی دوستی ہے لیکن سیاسی فیصلہ جن میں الیکشن جیتنے کی صورت میں کسی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے وہ اپنے احباب کی مشاورت اور ضلع کے عوام کی بہتری کو پیش نظر رکھ کر کریں گے ایم این اے کے امیدوار نے کہا تھانہ کچہری کے موجودہ کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن دوست نواز ہیں اور دوستوں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیں گے انہوں نے ضلع بھر کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گذشتہ انتخابات میں ملک فاروق بندیال کے میڈیا ٹرائل کے وقت انکا بھرپور ساتھ دیا چیئرمین بندیال نے کہا کہ ہم چیرٹی کے اداروں سے مدد لے کر ضلع کو تعلیم،صحت،فراہمی و نکاسی آب کے شعبوں میں آگے جا سکتے ہیں اور اگر اللہ نے مجھے موقع دیا تو میں اس حوالہ سے بھی کام کرونگا 


قبل ازیں پریس کلب خوشاب پہنچنے پر پریس کلب کے عہدیداروں صدر چوہدری عزیز الرحمن،سینئر نائب صدر میاں محمد سلیم،نائب صدر کاظم قریشی نائب صدر انصر حیات بیگ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام مرتضی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سبطین جعفری سیکرٹری مالیات ابراررانا اور سیکرٹری اطلاعات سلیم سنی سمیت دیگر اراکین پریس کلب نے ملک ہارون بندیال کا بھرپور خیر مقدم کیا اور ان پر گل پاشی کی خطاب کے بعد ہارون بندیال نے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی انہیں ہار پہنائے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ بھرپور طریقہ سے انکے ساتھ ہیں اس موقع پر پریس کلب کے سرپرست ایم اقبال شاہد،طالب حسین بھٹی سینئر ممبران وامق علی ملک،ملک یعقوب مدھوال،ارسلان اختر افغانی اور غلام محمد کھچی بھی موجود تھے بعد ازاں ملک ہارون بندیال نے یادگاری پودا بھی لگایا پریس کانفرنس کے موقع پر سابق ناظم نوشہرہ ملک محمو دالحسن اعوان اور چوہدری خادم ورک سمیت دیگر احباب ملک ہارون بندیال کے ہمراہ تھے 

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...