Monday, 31 August 2020

انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے وزارت صحت نے گرین سگنل دے دیا

(ویب ڈیسک)سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ماہرین سفری پابندیاں اٹھانے کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مناسب وقت پر آمد و رفت کے لیے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان سے سوال کیا گیا تھا کہ  بین الاقوامی پروازوں پر پابندیاں کب ختم ہوں گی۔

ترجمان نے جواب میں بتایا کہ متعلقہ ادارے، اعلی عہدیداران اور ماہرین سفر سمیت تمام باقی ماندہ پابندیاں اٹھانے کی تجویز کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ مناسب وقت پر پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔