Wednesday 17 August 2016

کمشنر سرگودہا خوشا ب کے افسران کو کیا ہدایت کی جائیے رپورٹ میں

کمشنر سرگودہا ندیم محبوب نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری تعمیری منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہونے چاہیے اس کیلئے تمام محکموں کے سربراہان کام کی رفتار کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائیں لیکن کام میں تیزی کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ اس کے معیار پر سمجھوتہ ہو اس حوالہ سے جس منصوبہ کی چیکنگ کے دوران معیار کا مسئلہ ہوا اس کا ذمہ دار براہ راست محکمہ ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی و آفس جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی سی او کنزہ مرتضی ‘ اے ڈی سی بہزاد عادل ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ ‘ ای ڈی او ورکس ثاقب رحیم ‘ ایس ڈی او روڈ توصیف الرحمن سمیت دیگر افسران موجودتھے انہوں نے لنگر والا کے مقام پر دریائے جہلم پر بننے والے پل پر سڑک کی روٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جو روٹ پہلے ترتیت دیا گیا ہے اس پر زیادہ اخراجات اٹھتے ہیں اس پر پی این ڈی اور سی این ڈبیلو نے اعتراض کیا ہے لہذا اس کیلئے نئی منصوبہ بندی کی جائے اور اس روٹ کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کو بھی شامل کیا جائے کمشنر کو ایکسین ڈرینج نے ضلع میں سیم نالوں کی صفائی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرینج کی صفائی کا 65فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائیگا کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ‘ ٹی ایچ کیو نورپورتھل میں جاری سکیموں کے حوالہ سے بھی محکمہ بلڈنگ سے بریفنگ لی اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

جوہرآباد کے عوام نے کیوں احتجاج کیا جائیے اس رپورٹ میں

بلاک نمبر 4جوہرآباد کے رہائشی سڑکوں پر موجود سیوریج کے پانی اور چار بلاک کی مین گلیوں میں صفائی کی ابتر حالت پر سراپا احتجاج ہوگئے مردوخواتین نے سیوریج کا پانی سڑکوں پر چھوڑے جانے اوراس کی نکاسی نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا احتجاج کرنیوالوں میں محمد اقبال ‘ فیروز ‘ فیض ‘ قاسم ‘ غلام مرتضی ‘ محمد یوسف کے ہمراہ خواتین اور بچے بھی تھے چار بلاک کی مرکزی گلی میں اس وقت متعدد مقامات پر سیوریج کا پانی کھڑا ہے اور سڑک مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکی ہے شہریوں کو گھروں کے سامنے بنائے گئے راستوں سے گزرنا پڑتا ہے گلی میں موٹر سائیکل ‘ سائیکل یا کار کا گزرنا محال ہوگیا ہے اس تمام تر صورتحال میں علاقہ مکین صاف لباس کے ساتھ مسجدتک پہنچنے سے بھی قاصر ہیں علاقہ مکینوں نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے افسران کو فوری طور پر بلاک نمبر 4کے سیوریج کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی جائے سی او ٹی ایم اے جوہرآباد یونٹ مخدوم جاوید نے کہاہے کہ یہ مسئلہ حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی 

نئے ڈی ایچ او نے آتے ہی کس کو وارننگ جاری کی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قاضی امان اﷲ نے کہا ہے کہ پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے احکامات کے مطابق ضلع بھر کے ہوٹلوں ، بیکرز، سویٹس شاپس اور اشیاء خوردو نوش بیچنے والے کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور غیر معیاری اشیاء خوردو نوش بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی ادارے یا شخص سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا وہ ڈی ایچ او آفس جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ کسی بھی دکاندار کو غیر معیاری اشیاء فروخت کرکے کسی انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ کسی کے کاروباری منافع کیلئے شہریوں کی زندگی داؤ پر نہیں لگائی جاسکتی انہوں نے کہاکہ چیکنگ کے عمل کو آنیوالے دنوں میں انتہائی سخت کیا جائیگا اور ضلع بھر میں غیر معیاری اشیاء خورد نوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہوگی 

ڈاکٹر عرفا ن وڑائچ نے چرچ میں کیا کہاجائیے اس رپورٹ میں

پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مینارٹیز اقلیتی برادری اپنی مسلم برادری کے ساتھ مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوپی چرچ غریب کالونی نمبر 1جوہرآباد میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج یوپی چرچ پاسٹر طارق مسیح نے کہاکہ آزادی خدا کا خاص انعام ہے موجودہ ملکی حالات پر قابو پانے کیلئے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہو گا تبھی ہم اپنی آزادی کو قائم رکھ سکتے ہیں ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے تمام مسیحی کلیسیائیں افواج پاکستان و دیگر تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ متحد ہیں ‘ پاسٹر نفیس طارق نے کہاکہ ہم پاکستان میں برابر کے شہری ہیں اس کی بنیادوں میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے ملکی سلامتی و بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ رکھیں گے اس موقع پر پاسٹر طارق مسیح نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کیلئے اور کوئٹہ متاثرین اور شہدا کیلئے خصوصی دعا کروائی ‘ مسیحی بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے پیش کئے اور سبز ہلالی پرچم لہرائے ۔ 

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...