Wednesday 11 March 2020

50 لاکھ گھر تو نجی شعبے نے بنانے ہیں


 

وزیراعظم عمران خان نے بیس ہزار گھروں کی تعمیر کے سات منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا:
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تنقید کی گئی کہ کہاں ہیں گھر؟ کہاں ہے نیا پاکستان؟ حکومت کے پاس تو پچاس لاکھ گھر بنانے کا پیسہ نہیں تھا یہ کام تو نجی شعبے نے کرنا ہے:
انہوں نے کہا کہ پہلا قدم اٹھانا مشکل ہوتا ہے، اس کے بعد کام آسان ہوجائے گا، قانون منظور ہونے کے بعد اب فنانسنگ دستیاب ہوجائے گی:
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ اب بینک فنانسنگ کے لیے آگے آئیں گے، مجھے احساس ہے کہ شرحِ سود بہت زیادہ ہے، وجہ مہنگائی ہے جو اب کم ہو رہی ہے تو شرح سود بھی نیچے آئے گی:
ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کے کام میں جو بھی رکاوٹیں آئیں گی انہیں ایک ایک کر کے دور کریں گے: کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں نئے پراجیکٹس شروع کرنے جارہے ہیں:
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازم کبھی اپنی تنخواہ میں گھر نہیں بنا سکتے، فنانسنگ کے ذریعے اب وہ گھر بناسکیں گے، تنخواہ دار طبقہ بھی امید رکھے وہ بھی گھر بناسکیں گے:
انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ کے ذریعے 40 صنعتوں کو فروغ ملے گا، شہروں کے بیچ میں کچی آبادیاں ہیں، سیوریج کا کوئی سسٹم نہیں ہے، شہروں کے اردگرد گرین ایریا بنانے کی منصوبہ بندی کریں گے:
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کنکریٹ کا جنگل بن گیا، اسلام آباد مری تک پھیل گیا، شہر پھیلنے سے ملک کا گرین ایریا ختم ہوا، آلودگی بڑھی، آگے فوڈ سیکیورٹی کا بڑا ایشو آنے والا ہے:
ان کا کہنا تھا کہ اب تک ملک میں 160 پناہ گاہیں بن چکی ہیں، بلیو ایریا اسلام آباد میں اربوں روپے کا کمرشل پراجیکٹ لا رہے ہیں:
عمران خان نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ نے پی ٹی آئی کو پختونخوا میں دوبارہ ووٹ دلانے میں اہم کردار ادا کیا،حکومت کے لیے اب اصل چیلنج سرکاری اسکولوں کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے، اگلے سال تک اسکولوں میں یکساں نصاب کا نظام لے کر آرہے ہیں

ن لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اندونی کہانی منظر عام

ن لیگ کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑنے کو تیار۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو 
آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کی یقین دہانی کرادی
ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگرن لیگ کی طرف سے زیادہ دباؤ بڑھا یا کوئی ایکشن لیا گیا 
تو استعفیٰ کے لیے بھی تیار ہیں اور ضمنی الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چلیں گے، مسلم لیگ (ن) کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا ۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مسلم لیگ ن کے مزید ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے 6 اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جس پرن لیگ نے اپنے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ دن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔
ن لیگ اور پی پی کے جن ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ان میں نشاط احمد ڈاہا، محمد غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، محمد فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور یونس علی انصاری شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئےشہید افسر پاکستان ایئر فورس کے 9 سکواڈرن کے کمانڈنگ افسر تھے


ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...