Wednesday, 11 March 2020

ن لیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اندونی کہانی منظر عام

ن لیگ کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑنے کو تیار۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو 
آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کی یقین دہانی کرادی
ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگرن لیگ کی طرف سے زیادہ دباؤ بڑھا یا کوئی ایکشن لیا گیا 
تو استعفیٰ کے لیے بھی تیار ہیں اور ضمنی الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چلیں گے، مسلم لیگ (ن) کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا ۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مسلم لیگ ن کے مزید ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے 6 اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جس پرن لیگ نے اپنے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ دن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔
ن لیگ اور پی پی کے جن ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ان میں نشاط احمد ڈاہا، محمد غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، محمد فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور یونس علی انصاری شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

No comments:

Post a Comment