پاکستان ائیر
فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر
تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر
گئےشہید افسر
پاکستان ایئر فورس کے 9 سکواڈرن کے کمانڈنگ افسر تھے
ترجمان پاک
فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ
اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ
کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے
No comments:
Post a Comment