Saturday, 19 September 2020

سعودی عرب کی مہنگی ٹکٹس نے مسافروں کے ہوش اڑا دیے

 

خوشاب (ویب ڈیسک) ٹریول ایجنٹس کی جانب سے سعودی عرب کی مہنگی ٹکٹوں نے مسافروں کے ہوش اڑا دیا، قیمتیں بڑھنے پر مسافر چکرا کر رہ گئے:۔۔۔۔۔

ٹریول ایجنٹس کی طرف سے سعودی عرب واپس جانے والے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد دیگر ائیرلائنز کے کرائے بھی کئی گنا زیادہ وصول کرنے شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے کا 84 ہزار کا قیمت کے ٹکٹ کے 1 لاکھ 20 ہزار تک وصول کئے جارہے ہیں:۔۔۔۔۔۔۔

غیر ملکی ائیرلائن کا 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی:۔۔۔۔۔۔

پی آئی اے نے دیگر ائیرلائنز سے رابطہ کر کے مشترکہ کارروائی اور لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کی ہے:۔۔۔۔۔۔

ایک نجی ائیر لائن کی گزشتہ رات اسلام آباد تا ریاض کی بھری ہوئی پرواز منسوخ بھی ہوئی جس پر ائیرپورٹ پر شہر شرابہ ہوا اور مسافروں نے احتجاج کیا۔ مسافروں کی جانب سے ایئرلائن کو سخت ردعمل کا سامنا رہا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔