Saturday, 9 May 2020

ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن کا مختلف پوسٹوں پر سرپرائز وزٹ

شاہرات کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایاجائے،مسافروں کو بخیریت منزل مقصود تک پہنچانا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن تنویر احمد ملک نے گزشتہ روز ریجن بھر کی مختلف پٹرولنگ پوسٹوں کی سرپرائز چیکنگ کے دوران پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز اور شفٹ انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر تمام جوان فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ مشکوک افراد کی جامہ تلاشی لیتے ہوئے بھی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ایس پی پٹرولنگ نے چیکنگ کے دوران پٹرولنگ پوسٹوں کی سکیورٹی، جوانوں کی حاضری کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنی اور پٹرولنگ پوسٹوں کی سکیورٹی پر ِخصوصی توجہ دی جائے

ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ کا میڈیکل سٹاف کیلئے اہم پیغام