Friday 20 March 2020

ضلعی حکومت کوروناوائرس سے لڑنے کو ہے تیار :خوشاب میں بھی قرنطینہ سنٹر کا قیام

فوکل پرسن کورونا ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے بتایا ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ضلع خوشاب بھر میں اس وقت تک کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے اور جن افراد کے کے بارے میں مشکوک اطلاعات ملی تھیں ان سب کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں اس وقت ہمارے پاس صرف ایک نوجوان وقاص اعوان جو فاضل کالونی خوشاب کا رہنے والا ہے زیر مشاہدہ ہے اس کے ٹیسٹ تجزیہ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں یہ نوجوان سعودی عرب سے تین روز قبل اپنے گھر آیا ہے طبعیت خراب ہونے پر اسے قرنطینہ  میں ہے انہوں نے مزید بتایا کہ تمام پرائیوٹ کالجز سے قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے کمرے  مستعار لیے جارہے ہیں اور پنجاب کالج جوہرآباد میں دس کمروں 50 بیڈز پر مشتمل پہلا قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے عوام کسی بھی ناگہانی صورت میں 03008702089 پر رابطہ کر سکتی ہے

بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ شروع





ضلع خوشاب کے طول و عرض میں بارش کا سلسلہ جاری
 ہے وادی سون نوشہرہ, مردوال, کھبیکی,احمدآباد اور وادی سون کے دیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس سے گندم او سبزیوں کی فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے ژالہ باری عین جمعہ کی نماز کے وقت ہوئی اور اسکا سلسلہ بعد میں بھی جاری رہا جسکی وجہ سے نمازی مساجد میں محصور ہو کر رہ گئے

چمن بارڈر کھولنے کا حکم


وزیراعظم عمران خان نے ٹرکوں کی افغانستان رسائی کے لیے چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کے احکامات دے دیے ہیں:۔۔۔۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود افغان بھائیوں کی مدد کے لیے پُرعزم ہیں:۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں:۔۔۔۔۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں/بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں:۔۔۔۔

کرونا سے متاثر ممالک کے لئےورلڈ بنک کا بڑا اعلان

 

ویب ڈیسک)۔۔ نیویارک : عالمی بینک نے کرونا سے لڑنے کیلئے بنائے گئے فنڈ میں اضافے کا اعلان کردیا ،رقم کرونا وائرس سے متاثرممالک کو دی جائے گی:۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کرونا سے لڑنے کیلئے پیکج میں دو ارب ڈالر کے اضافے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد مکمل پیکج کا حجم اب 14ارب ڈالر ہوگیا ہے:۔۔۔

یہ رقم مختلف ممالک اور کمپنیوں کو کرونا سے بچاؤ، تشخیص اور رسپانس کیلئےدی جائےگی ، اس کےعلاوہ رقم متاثرہ ممالک کےپبلک ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی:۔۔۔۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے اس ضمن میں 50 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے ساڑھے چھ ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے:۔۔۔۔

خیال رہے دنیا بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس اب تک دولاکھ پینتالیس ہزار افراد کو شکار بنا چکا ہے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار تک جا پہنچی ہے:۔۔۔۔

اٹلی میں صورتحال بدستورسنگین  ہے ، چونتیس سو ہلاک اور اکتالیس ہزارمتاثر ہیں، ایران میں بارہ سو سے زیادہ جان سے گئے۔ برطانیہ میں بھی تین ہزارسے زیادہ افراد وا ئرس کا شکار بن گئے ہیں:۔۔۔۔۔

اسی طرح بھارت میں ایک سوستانوے،کینیڈا اورآسٹریلیا میں مریضوں کی تعداد آٹھ سو تجاوز کرگئی، سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد دوسوچوہتر ، ملائشیامیں 900 ، قطرمیں 460 ،ترکی میں 360 ہوگئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارارت میں 140 کیسز رپورٹ ہوئے:۔۔۔۔۔

دوسری جانب چین نے کورونا پر مکمل قابو پا لیاہے اور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں گزشتہ روز ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہواہے:۔۔۔۔۔


کورونا مریض نے پاکستانی ایئرپورٹ کیسے پار کیا سب بتا دیا



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔  سپین سے آئے ہوئے گجرات کے علاقہ شادیوال کے رہائشی کورونا وائرس کے مریض بشارت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرا ایئر پورٹ پر ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا لیکن میں ایئر پورٹ حکام کو 6 ہزار روپے رشوت دیکر باہر نکل آیا، میں دو تین دن گھر رہا اور لوگوں سے ملتا جلتا رہا ہوں:۔۔۔۔

یاد رہے کہ بشارت کے صاحبزادے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے:۔۔۔۔۔

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...