Friday, 20 March 2020
کرونا سے متاثر ممالک کے لئےورلڈ بنک کا بڑا اعلان
ویب ڈیسک)۔۔ نیویارک : عالمی بینک نے کرونا سے لڑنے کیلئے
بنائے گئے فنڈ میں اضافے کا اعلان کردیا ،رقم کرونا وائرس سے متاثرممالک کو دی
جائے گی:۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کرونا سے لڑنے کیلئے پیکج میں
دو ارب ڈالر کے اضافے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد مکمل پیکج کا حجم اب 14ارب ڈالر
ہوگیا ہے:۔۔۔
یہ رقم مختلف ممالک اور کمپنیوں کو کرونا سے بچاؤ، تشخیص اور
رسپانس کیلئےدی جائےگی ، اس کےعلاوہ رقم متاثرہ ممالک کےپبلک ہیلتھ سیکٹر کو بہتر
بنانے کیلئے استعمال ہوگی:۔۔۔۔
خیال رہے دنیا بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،
وائرس اب تک دولاکھ پینتالیس ہزار افراد کو شکار بنا چکا ہے جبکہ اموات کی تعداد
10 ہزار تک جا پہنچی ہے:۔۔۔۔
اٹلی میں صورتحال بدستورسنگین ہے ،
چونتیس سو ہلاک اور اکتالیس ہزارمتاثر ہیں، ایران میں بارہ سو سے زیادہ جان سے
گئے۔ برطانیہ میں بھی تین ہزارسے زیادہ افراد وا ئرس کا شکار بن گئے ہیں:۔۔۔۔۔
اسی طرح بھارت میں ایک سوستانوے،کینیڈا اورآسٹریلیا میں
مریضوں کی تعداد آٹھ سو تجاوز کرگئی، سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد دوسوچوہتر ،
ملائشیامیں 900 ، قطرمیں 460 ،ترکی میں 360 ہوگئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارارت میں
140 کیسز رپورٹ ہوئے:۔۔۔۔۔
دوسری جانب چین نے کورونا پر مکمل قابو پا لیاہے اور سب سے
زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں گزشتہ روز ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہواہے:۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment