(ویب
ڈسیک) :۔۔۔ ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب میں زیر تعلیم نرسری ساتویں جماعت کے طلبہ و
طالبات کو وزارت تعلیم نے بغیر امتحانات کے پاس کرکے اگلی کلاس میں داخلہ دینے کا
فیصلہ کرلیا ہے۔ تاکہ طلبا و طالبات چھٹیاں ختم ہونے کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھ
سکے:۔
وزارت تعلیم کی
جانب سے یہ فاصلہ کرونا وائرس سے بچاؤ مہم کے تناظر میں کیا گیا ہے کیونکہ پنجاب
میں نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے
خدشے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے:۔
یاد رہے پنجاب میں کرونا
وائرس سے کا پہلا کے سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت نے پورے صوبہ پنجاب میں دفعہ
144 نافذ کر دی ہے۔ جس کے سبب تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا جبکہ تمام
امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں:۔
نئے اور
انتہائی مہلک وائرس COVID 19 کی نہایت سرعت کے ساتھ پھیلنے
کی صلاحیت نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے، کرونا وائرس سے
ہلاکتوں کی تعداد 5,839 تک پہنچ گئی ہے، دنیا کے کئی ممالک میں ہیلتھ ایمرجنسی کا
نفاذ کر دیا گیا ہے:۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے سامنے آنے والے
کرونا وائرس سے دنیا بھر میں مزید 410 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی
تعداد پانچ ہزار آٹھ سو انتالیس ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 156,846
تک پہنچ گئی، دوسری طرف وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں شفایابی کا گراف بھی
بلند ہو رہا ہے، اور اب تک 75,937 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں:۔
چین میں وائرس پر کافی حد تک قابو پائے جانے کے بعد
اس نے اچانک دنیا میں نہایت تیزی سے پھیلنا شروع کیا، اب تک 153 ممالک اور علاقوں
کو کرونا وائرس لپیٹ میں لے چکا ہے، چین کے بعد وائرس نے یورپ میں بھی پنجے بری
طرح گاڑ دیے ہیں اور اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی
ہیں، اب تک اٹلی میں 1,441 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، صرف ایک دن میں 175 ہلاکتیں
ہوئیں، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 21,157 تک پہنچ گئی:۔
تیسرے نمبر پر یہ وائرس ایران میں ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے اور
ایک دن میں مزید 97 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 611 ہو گئی ہے، جب کہ 12729 افراد
متاثرہ ہیں۔ اسپین میں بھی کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی ہے اور مزید 62
افراد ہلاک ہونے کے بعد تعداد 196 ہو گئی، مجموعی متاثرین کی تعداد 6391 ہو چکی
ہے۔ فرانس میں وائرس سے 91 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 4,469 افراد متاثر ہیں۔ جنوبی
کوریا میں 8 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 75 ہو گئی، جب کہ 8162 افراد وائرس سے
متاثر ہیں:۔
ادھر چین میں
کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں واضح کمی آ گئی ہے، مزید 10 افراد ہلاک ہونے
کےبعد تعداد 3199 ہو گئی ہے، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 80,849 ہے۔ جرمنی میں
بھی وائرس سے مزید ایک شخص ہلاک ہوا اور تعداد 9 ہو گئی ہے، جب کہ 4599 متاثر ہیں۔
امریکا میں بھی نہایت تیزی سے وائرس نے پھیلنا شروع کر دیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد
بھی بڑھتی جا رہی ہے، مزید دس ہلاکتوں کے بعد تعداد 60 ہو گئی، جب کہ متاثرہ افراد
کی تعداد 3,041 ہو چکی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں مزید 2 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 13
ہو گئی جب کہ 1375 متاثر ہیں۔ برطانیہ میں بھی وائرس سے مزید 10 افراد ہلاک ہونے
کے بعد اموات کی تعداد 21 ہو گئی ہے، اور 1140 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔:۔
امریکا اوراسپین کے ساتھ کئی ممالک میں ہیلتھ
ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے:۔
ویب ڈیسک):۔امریکا کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے
میڈیکل پروفیسر ڈاکٹر مارٹی مکارے کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا کے کیسز کی
تعداد 50 ہزار سے 5 لاکھ تک ہو سکتی ہے:۔
پروفیسر ڈاکٹر مارٹی کا کہنا ہے کہ امریکا کے محکمہ برائے امراض
قابو اور بچاؤ کی جانب سے رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 1600سے کچھ زیادہ ہے:۔
انہوں نے کہا کہ بتائی گئی تعداد پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ 1600 کے
ٹیسٹ مثبت آنے کا یہ مطلب نہیں کہ صرف 1600 مریض ہی ہیں بلکہ امکان ہے کہ ایک
تصدیق شدہ مریض کے ساتھ 25 سے 50 افراد متاثر ہیں:۔
ڈاکٹر مارٹی کے مطابق امریکا کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں کورونا
وائرس کے مریض موجود ہیں جہاں ان کے لیے پہلے سے ہی انتہائی نگہداشت یونٹ اور تمام
سہولیات کی گنجائش ہے:۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اسپتالوں میں 1 لاکھ آئی سی یو بستر
دستیاب ہیں جب کہ دیکھا گیا ہے کہ 2 لاکھ نئے مریضوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت
ہو سکتی ہے:۔
اعداد و شمار کے مطابق اگر کورونا وائرس کے
پھیلاؤ کو بروقت نہیں روکا گیا تو امریکا میں کووڈ-19 سے 10 لاکھ افراد جانوں سے
ہاتھ دھو سکتے ہیں:۔
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے
کیسز کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، ساتھ ہی وفاقی بجٹ
میں سے 50 ارب ڈالر ایمرجنسی ریلیف فنڈ بھی
فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے:۔
وائرس کے سبب امریکا نے سفری پابندیوں کا دائرہ
کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت برطانیہ اور آئرلینڈ سے آنے والے مسافروں
پر بھی امریکا میں داخلے پر پابندی ہو گی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پنس نے
نیوز کانفرنس کے دوران برطانیہ اور آئرلینڈ پر بھی سفری پابندیوں کا اعلان کیا:۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی حکومت نے 26 ممالک پر سفری پابندی
عائد کی تھی تاہم اس پابندی سے برطانیہ اور آئرلینڈ کو استثنیٰ دیا گیا تھا:۔
مائیک پنس کے مطابق امریکی شہری اور قانونی رہائش رکھنے والے افراد
اب بھی ان ممالک سے امریکا واپس آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے ڈھائی ہزار کیس سامنے
آچکے ہیں جن میں سے 55 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں
انٹر نیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل امریکی حکومت کے ساتھ
مل کر کورونا وائرس سے متعلق ایک ویب سائٹ تیار کر رہا ہے:۔
اس ویب سائٹ کا مقصد ناصرف اس وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ اور
ہلاکت خیزی سے صارفین کو آگاہ رکھنا ہے بلکہ اس سے بچاؤ اور حفاظت کے لیے علاج
اور طریقہ کار سے بھی آگاہی دینا ہے:۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے
ہوئے اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس گوگل کے اشتراک سے ایک ویب سائٹ بنا رہا ہے جس سے
لوگوں کو کورونا وائرس کے متعلق رہنمائی اور ٹیسٹ کے حوالے سے سہولت میسر ہو گی:۔
انہوں نے بتایا کہ اس سائٹ پر صارفین سے کورونا کی علامات
کو جانچنے کے لیے چند سوالات پوچھے جائیں گے جن کے جواب پر یہ سائٹ ناصرف یہ طے
کرے گی کہ صارف کو کورونا کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں بلکہ یہ کورونا کی علامات
والے صارفین کی قریبی کورونا ٹیسٹ کے کلینک یا لیبارٹری تک رہنمائی بھی کرے گی:۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ اس ویب سائٹ کی تیاری کے
لیے گوگل کے 1 ہزار سے زائد انجینئرز کام کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ آج (اتوار
کی) رات تک تیار ہو جائے:۔
ادھر چین اور جنوبی کوریا میں صورتِ حال کچھ بہتر ہونے لگی
ہے، دونوں ملکوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد کم ہو گئی ہے:۔
چین میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز اور 10
نئی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں:۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن چین کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے اب
تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 80 ہزار 844 ہو گئی ہے، جبکہ مزید ایک ہزار 370 افراد
کی صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار کے قریب تک
پہنچ گئی ہے:۔
چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 3
ہزار 199 ہے جبکہ اسپتالوں میں 10 ہزار سے زائد افراد کا علاج جاری ہے:۔
کورونا وائرس 151 ملکوں تک پھیل گیا ہے، دنیا بھر میں اس سے
متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 5
ہزار 839 اموات ہو چکی ہیں:۔
کورونا وائرس سے چین کے بعد یورپی ملک اٹلی اور اسپین زیادہ
متاثر ہوئے ہیں، اٹلی میں وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک ہزار 441 ہو گئیں:۔
کورونا وائرس سے ایران میں 611، جنوبی کوریا میں 75، اسپین
میں 196 اور فرانس میں 91 اموات واقع ہوئی ہیں:۔
کورونا وائرس کے باعث اب تک جرمنی میں 9، امریکا میں 60،
سوئٹزر لینڈ میں 13، برطانیہ میں 21، نیدر لینڈز میں 12 اور عراق میں 10 اموات
ہوئی ہیں:۔
یورپی ملکوں میں کورونا وائرس کی صورتِ حال انتہائی خطرناک
ہے، اٹلی میں اب بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، فرانس میں عوامی مقامات بند کر دیئے گئے
ہیں:۔
اسپین میں 15 دنوں کے لیے ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی
ہے، اسپین کی حکومت کی جانب سے لوگوں کو گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایت کی
گئی ہے، اسپینش وزیرِ اعظم کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔:۔
جرمنی کے شہر برلن اور کولون نے بارز، کلب، سینما، تھیٹر،
کانسرٹ ہال بند کر دیئے ہیں۔
مصر نے 2 ہفتوں کے لیے اسکولز اور یونی ورسٹیاں بند کرنے کا
اعلان کر دیا ہے:۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا ریجن میں جزوی شٹ ڈاؤن کے بعد
فلموں کی اسکریننگ، کانسرٹس، کھیلوں کے ایونٹس پر پابندی ہے:۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گائے کا پیشاب
پیتے ہیں:۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھجوا رہے ہیں:۔
اس میں
کورونا وائرس اور کینسر سمیت ہر بیماری کا علاج ہے:۔
دہلی
میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ''گاؤ مترا پارٹی'' کا اہتمام کرنے والی بھارتیہ
ہندو مہا سبھا کا دعوی
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھارتی سیاسی جماعت کی گئو موترا پارٹی
،شرکاء کو گائے کے پیشاب سے بنا حلوہ ،چاول اور آلو پوری بھی پیش کی گئی:۔
دنیا بھر
کے سائنسدان کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں لیکن بھارتی
ہندوﺅں نے گاﺅ کے پیشاب کو کرونا کا علاج قرار دے دیا۔ اس حوالے سے ایک سیاسی
جماعت کی جانب سے ہفتہ کے روز ’گئو موترا‘ پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں
شرکا نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے گائے کا پیشاب پیا:۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ہندو انتہا پسند
سیاسی جماعت ’اکھِل بھارت ہندو مہا سبھا‘ کی جانب سے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے
کیلئے گئو موتر ا پارٹی رکھی گئی تھی۔ اس پارٹی میں 200 لوگوں نے شرکت کی اور
اجتماعی طور پر گائے کا پیشاب پیا ۔ پارٹی میں شرکا کی ریفریشمنٹ کیلئے حلوہ، آلو
پوری، اور چاول بھی پیش کیے گئے جن میں گائے کا پیشاب شامل کیا گیا تھا:۔
گئو موترا پارٹی میں شریک ہونے والے اوم پرکاش کا
کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 21 برس سے گائے کا پیشاب پی رہے ہیں اور گائے کے گوبر سے
نہاتے ہیں جس کے باعث انہیں کبھی بھی انگریزی ادویات استعمال کرنے کی ضرورت نہیں
پڑی:۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک
لاکھ 38 ہزار لوگ متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 5 ہزار سے زائد افراد کی اموات واقع
ہوچکی ہیں۔ کرونا وائرس کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں کیا جاسکا اور پوری دنیا
کے سائنسدان اس کی ویکسین بنانے کی تگ و د و کر رہے ہیں لیکن ایسے میں ہندو انتہا
پسند گائے کے پیشاب کو کرونا وائرس کا علاج قرار دینے پر بضد ہیں:۔
کرونا وائرس پھیلنے کے بعد امریکا میں متعدد سپر
اسٹورز اور دکانوں سے کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئی جس کے باعث گاہک آپس میں ہی
لڑنے لگے اور سامان کی جھپٹا جھپٹی شروع کردی:۔
خریدار وں نے زیادہ سامان خریدنے کے لیے ایک دوسرے سے
الجھنا شروع کردیا اور زیادہ سے زیادہ راشن جمع کرنے کے لیے چھینا جھپٹی کر رہے
ہیں اور ایک دوسرے سے لڑ جھگڑ بھی رہے ہیں:۔
خریداری کے دوران سب سے زیادہ
مارا ماری اور جھگڑے کے واقعات پانی، ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز کے ڈسپلے ریکس کے
قریب دیکھنے میں آ رہی ہے۔ امریکا کے بیشتر اسٹورز پر کرونا وائرس سے بچاؤ کا
حفاظتی سامان اور کھانے پینے کے سامان ختم ہوگیا ہے:۔
یادرہے کہ کچھ دن قبل میں
آسٹریلیا کے ایک سپر سٹور پر تین خواتین ٹوائلٹ پیپر کی خریداری پر الجھ پڑیں
کیونکہ آسٹریلیا میں ٹوائلٹ پیپرز کی قلت ہوگئی تھی جسے پورا کرنے کیلئے اخباری
مالکان کو میدان میں آنا پڑا:۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا
کے 145 ممالک میں پہنچ چکا ہے جہاں اموات کی تعداد 5 ہزار 436 ہو گئی جبکہ 1 لاکھ
45 ہزار 5 سو سے زائد اس وائرس کا شکار ہیں۔ امریکہ میں کرونا وائرس سے 60 کے قریب
ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے:۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق
یورپ کی صورتِ حال چین سے بھی بدتر ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، کئی
ممالک نے بارڈرز اور فضائی راستے دوسرے ممالک کیلئے بند کردئیے۔ بعض ممالک نے تو
لاک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی ہے:۔