Sunday, 14 August 2016

جشن آزادی پر خوشاب میں کہاں کہاں تقاریب ہوئیں خصوصی رپورٹ

ضلع خوشاب میں فاطمہ جناح ھال میں یوم آزادی کی ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب میں صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء ،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ،ڈی سی او کنزہ مرتضےٰ دیگر مسلم لیگی راہنماؤں ،مختلف سکولوں کے بچوں اورخواتین وغیرہ نے شرکت کی سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم تجدید ہے ہمیں یہ مملکت قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں ،علامہ اقبال کے تفکر اور اپنے بزرگوں کے پختہ عزم اور قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی کوششوں سے ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستا ن اور ہم سب کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ،انشاء اللہ ان کی آزادی کا دن بہت جلد طلوع ہو گا قبل ازیں فاطمہ جناح ہال کے گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اورسائرن بجائے گئے بعد ازاں ضلع کونسل کے احاطہ میں مون سون شجر کاری کا افتتاح کیا ۔جس میں صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء ،سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ،ڈی سی او کنزہ مرتضےٰ نے پودے لگائے اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں مریضوں میں جشن آزادی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی دریں اثناء سینیٹرڈاکٹرغوث محمد خان نیازی نے جوہرآباد مسیحوں کے چرچ میں پاکستان کی سلامتی کیلئے منعقد دعائیہ تقریب میں شرکت بھی کی 




بچوں کے اغواء کیس کا ڈراپ سین

پولیس تھانہ خوشاب نے چھ مردوں سات عورتوں اور پندرہ بچوں پر مشتمل بھیک مانگنے والے ایک گروپ عوامی شکایت پر حراست میں لے لیا تاہم تین گھنٹہ کی پوچھ گچھ کے بعد یہ گروہ بے گناہ پایا گیا کیونکہ جس شخص سکندرآہیر نے مبینہ طور پر اپنی بچی کے اغوا کو ان سے منسوب کیا وہ بچی اپنے نانہال میں بخیرت موجود تھی اس اس گروپ کا تعلق راجن پور سے ہے بعقول انکے بھیک مانگنا انکا پیشہ ہے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی وہ ہمت ہی نہیں رکھتے اس وقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ضلع میں پھیل گئی اور لوگ جوک در جوک تھانہ پہنچ گئے جو بڑی مشکل سے مطمن ہوئے اور اس گروپ کو پولیس سے خلاصی ملی