Wednesday, 25 March 2020
مشتبہ کورونا مریض مہر وقار کا بیان:میں کہں سے نہیں بھاگا نہ ہی پولیس نے پکڑا ہے
خوشاب:۔۔۔۔ گذشتہ دنوں دریائے جہلم پل پر ریسکیو نے ایک مشتبہ کورونا مریض کو ریسو کیا جب کہ مختلف سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی گئی کہ کورونا مریض کراچی سے بھاگ کرلاہور آیا پھر خوشاب داخل ہوا اور پولیس نے اس کو مخبری کرکے پکڑ لیا اس حوالہ سے مشتبہ کورونا مریض مہر وقار نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں تمام لوگوں کو صاف صاف کلیر کر دیا کہ وہ کہیں سے بھاگ کر نہیں آیا تھا اور نہ ہی پولیس اس کو تلاش کررہی تھی ویڈیو بیان میں مہر وقار نے درخواست کی ہے کہ سنی سنائی باتوں پر کان نہ دھڑیں بلکہ بات کی مکمل تصدیق کیا کریں
خوشاب میں بھی جراثیم کش پانی کا چھڑکاؤ شروع ہو گیا
تفصیلات کے مطابق خوشاب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیرمہم ریسکیو 1122 خوشاب کی جانب سے ضلع بھر میں اہم مقامات پر جراثیم کش ادویات کے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
خوشاب پولیس ان ایکشن:پھر ایک دولہا اور متعدد گاڑیوں پو ایف آئی آر
ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ہدایت پر ضلع میں حکومتی احکامات کی روشنی میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے نگرانی کی جارہی ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 20
مختلف گاڑیوں کو بند کر کے حوالہ پولیس کیا گیا۔
جبکہ ضلع بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لاتعداد ایف آئی آر
کا اندراج کروایا گیا۔
اسیطرح قائدآباد پولیس نے چوہا کے رہائشی فتح محمد پر شادی کی تقریب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا
جس کیلئے پیغام بھیجا اسکو سمجھ آگئی تھی:ترجمان وزیر اعظم
ویب ڈیسک)۔۔۔۔۔۔ میرے آڈیو
پیغام کو حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جس کو سمجھانے کے لیے پیغام بھیجا اسکو سمجھ
آگئی تھی، ترجمان وزیراعظم کا وضاحتی بیان:۔۔۔۔
ذرائع کی تفصلات کے مطابق وزیر اعظم
عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کا میچ
اور بیلوں کی دوڑ کرانا چاہتے تھے۔ جو منع کرنے کے باوجود کبڈی میچ اور بیلوں کی
دوڑ کروانے پر بضد تھے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ آڈیو پیغام بھیجا تھا:۔۔۔۔
وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے
نجی ٹی وی کی میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ آڈیو لیک ہے اسے
چاہئیے تھا کہ اس سے پہلے بھی کر دیتا تو اچھا ہوتا:۔۔۔۔۔
جبکہ میں نے چالیس یونین کونسل کے لوگوں
کے ساتھ مل کر واٹس ایپ گروپ صرف اس لیے بنائے کہ ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت
علم ہو سکے اور ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کی مدد کی جا سکے:۔۔۔۔۔
ندیم افضل چن نے آڈیو پیغام وائرل ہونے
کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے اس پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں
نے یہ سب ڈرانے کیلئے کہا تھا، اللہ نہ کرے کہ ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو:۔۔۔۔۔
ترجمان نے بتایا کہ ان کے حلقے کے لوگ
کبڈی کا میچ اور بیلوں کی دوڑ کروانا چاہتے تھے جو وہاں ہر سال پر کروائی جاتی ہے
اور اس بار نہ ہونے پر مسئلہ بنا ہوا تھا۔ جس پر لوگوں کو اپنی جانگلی زبان میں
پیغام دیا، جن کو یہ پیغام دینا تھا ان کو اچھی طرح سے علم ہو گیا:۔۔۔۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...