پریس کلب خوشاب کا ہنگامی اجلاس صدر غلام محمد کھچی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اتفاق رائے سے صحافی طالب حسین بھٹی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر پریس کلب خوشاب ملک بھر کے پریس کلبوں کو اعتماد میں لیکر احتجاجی تحریک چلائے گی
Tuesday, 2 August 2016
نئے ڈی پی او نے آتے ہی اپنا ٹارگٹ بتا دیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد ضلع خوشاب سے کنارہ کر لیں بصورت دیگر ان کیلئے ضلع خوشاب میں جگہ تنگ کرلی جائے گی یہاں پر کسی بھی ایسے شخص جوکہ قانون کو توڑتا ہے یا قانون سے خود کو بالاتر سمجھتا ہے کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں ڈی پی او خوشاب کا چارج لینے کے بعد ڈی پی او آفس صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ پولیس کا بہتر رابطہ پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرتا ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعہ جرائم پر قابو پایا جاتا ہے پولیس کو چاہیے کہ وہ اتنی کائیاں ہوں کہ جرم کے ہونے سے پہلے اس کا پتہ ہو اور پولیس بروقت کاروائی کرے پولیس کو عوام کا خادم ہونا چاہیے اس سے قبل جب وہ اپنی تعیناتی کے بعد چارج سنبھالنے ڈی پی او آفس پہنچے تو پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خوشاب فرخ سہیل سندھو ‘ ڈی ایس پی صدر پرویز خان نیازی ،ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ اسد اﷲ خان نیازی ‘ ڈی ایس پی نورپورتھل قلب عباس خان نیازی ‘ ڈی ایس پی لیگل ثناء اﷲ خان ‘ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ملک ظفر اعوان بھی موجودتھے
دوکانیں کمرشل نہ کرنے پر ٹی ایم اے خوشاب نے کیا کر دیا
ٹی ایم اے خوشاب نے جوہرآباد میں دو تعلیمی اداروں سمیت چار دکانیں سیل کردیں ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ کی سربراہی میں ٹی او آر مخدوم جاوید اور انفورس مینٹ انسپکٹر محمد یونس نے دو تعلیمی ادارے الفوز کالج اور آئی آئی یو آئی اور فرنیچر مارکیٹ افتخار ٹاؤن جوہرآباد کی چار دکانیں سیل کی ہیں ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ کے مطابق ان دونوں تعلیمی اداروں اور چاروں دکانوں کے مالکان کو متعد بار کمرشل کرنے کے حوالہ سے نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن ان اداروں کے مالکان نے اس کا کوئی جواب نہ دیا جس پر ٹی ایم اے نے یہ چھ ملکیت ادارے سیل کردیے ہیں
ضلع خوشاب میں ہو گا اب بکرے کا پوسٹمارٹم
اوکھلی موہلہ کے رہائشی شیر افضل کا قیمتی بکرا ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات اور انجکشن دینے کے بعد مر گیا مقامی زمیندار بکرے کے پورسٹماٹم کیلئے ای ڈی او زراعت کے پاس پہنچ گیا جن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر نے بکرے کا پوسٹمارٹم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے جس کے بعد رحمان کالونی جوہرآباد ویٹرنری لیبارٹری میں بکرے کا پوسٹمارٹم کیا گیا درخواست دہندہ نے بتایا کہ اس کا 20ہزار مالیت کا بکرا بیمار ہوا تو اس کیلئے ڈاکٹر ذیشان نے معائنہ کے بعد ادویات تجویز کیں اور ڈاکٹر جمیل نے چار عدد ٹیکے بکرے کو لگائے جس پر بکرا مر گیا زمیندار کا موقف ہے کہ اس کے بکرے کو غلط انجکشن لگائے گئے ہیں جس کیوجہ سے اس کا بکرا مر ا ہے ای ڈی او زراعت نے ڈاکٹروں کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے ڈی ایل او کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے
ہیلتھ کیئر کمیشن کا لائسنس ہرگز حاصل نہیں کریں گے ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ
پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتال کسی صورت میں ہیلتھ کیئر کمیشن کا لائسنس حاصل نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر سرفراز سیال اور صدر پی ایم پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ڈاکٹر عمر شاہ ہاشمی نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن بجائے عطائیت کو ختم کرنے کے ڈاکٹرز کے پیچھے پڑا ہوا ہے جوکہ پہلے ہی رجسٹرڈ اور لائسنس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت ہیلتھ کیئر کمیشن کسی ڈسپنسر کیخلاف بھی ایکشن لینے کا مجاز نہ ہے ۔
ضلع خوشاب میں 22کروڑ روپے کہاں خرچ ہوں گے
ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان نے کہاہے کہ حکومت خوشاب ،جوہرآباد کی فراہمی آب سکیموں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 22کروڑ روپے خرچ کرے گی اور اس ضمن میں ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے وہ ایم سی خوشاب کی وارڈ نمبر 32,33کی سڑکوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ خوشاب شہر میں بہت جلد گھر گھر سوئی گیس ہو گی نیز قبرستان شہزاد کی سڑک کو فوری طور پر پختہ بنایا جائے گا قبل ازیں انہوں نے ڈیرہ سجرانوالہ پر چیرمین بیت المال ملک محمد فیاض نائچ کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیہ میں بھی شرکت کی عشائیہ میں کونسلروں اسحاق نائچ،شفیق نائچ،یوسف مغل ،عبدالغفور بوچھال ،حاجی محمد ریاض ،ڈاکٹر محمد باقر،غلام حسنین چاونس ،مرزا طلعت محمود،ملک عنصر سجرا،ملک انور سجرا،ملک شیر باز سجرا، حاجی محمد اسمعیل سجرا،محمد رضوان نائچ ، خواجہ محمد باسط اور ایم فیاض زرگر بھی شریک ہو ئے
ماہ جولائی میں پچیس کرائم کالزپر ریسکیو نے کیسے کام کیا
ریسکیو1122خوشاب نے گزشتہ ماہ میں765متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی ٓافیسر ریسکیو 1122خوشاب ڈاکٹر نیئر عالم خان نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122خوشاب کو گزشتہ ماہ میں5217ٹوٹل کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 747 کالزایمرجنسی کی تھیں۔جن میں177روڈٹریفک کے حادثات کی کالز تھیں اور453 میڈیکل کی کالزآائیں۔ ڈسٹرکٹ خوشاب میں 08 ٓاگ لگ جانے کی ایمرجنسیز ٓائیں۔25کرائم کے واقعات رونما ہوئے 01 ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا اور 01 بلڈنگ کلیپس کی ایمرجنسی آئی۔82دیگر ایمرجنسیزڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے چھت سے گر جانے ،زہریلے جانور کے کاٹنے کی ایمرجنسیزشامل تھیں گزشتہ ماہ جولائی میں 103 معمولی ذخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 650ذیادہ متاثرہ لوگوں کو طبی امداد مہیا کر کے بروقت ہسپتال میں پہنچایا گیا آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ٓافیسرڈاکٹر نیئر عالم خان نے کہا کہ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال لاذم بنائیں اور دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ ضرور استعمال کریں اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں تاکہ روڈ ٹریفک کے حادثات میں کمی واقع ہو اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو کم سے کم کیا جا سکے
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...