Wednesday 10 August 2016

ملک خوشحالی تعمیر و ترقی کی طرف گا مزن ہے صدر یوتھ ونگ

پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل اور عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کو بہم پہنچانے کا عمل مسلم لیگ (ن) حکومت کی اولین تر جیحات ہے۔ وطن عزیز میں ترقیاتی منصوبہ جات اور عوام کیلئے اور دیگر منصوبوں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی آئے گی ۔ عوام کی حالت مزید بہتر ہوگی وہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پالیسیوں سے ملک کو خوشحالی تعمیر و ترقی کی طرف گا مزن کر دی ہے 

محکمہ زراعت بھی کاشتکاروں کو سمجھانے میدان میں

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت (توسیع)خوشاب رانا خان بہادر جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب زراعت کی ترقی اور کسان کی معاشی حالت سدھارنے کے لئے جدیدطریقہ کاشتکاری اور آبپاشی پر زور دے رہی ہے وہ ایک ریفریشر کورس کی ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں ڈی ڈی او زراعت ڈاکٹر سجاد محمود،اسسٹنٹ ڈ ا ئر یکٹر پلانٹ اینڈپروٹیکشن خوشاب ،سائل فریٹلٹی لیب خوشاب کے زراعت آفیسر محمد عارف،زراعت آفیسر محمد یاسر اقبال اور دیگرفیلڈ سٹاف نے شرکت کی ۔تقریب میں سائل سیمپلنگ اور پیسٹ سکاوٹننگ کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیاڈی ڈی او زراعت نے بتایا کہ کسانوں کو زراعت کی جدید توسیع سروس بہم پہچانے کے لئے عملہ کو عنقریب موٹر سائیکل ہنڈا125 فراہم کئے جائیں گے جس سے زمین کی صحت کے ساتھ ساتھ فصلوں کی صحت کا خیال بھی رکھا جاسکے گا۔تقریب میں ڈی او زراعت رانا خان بہادر اور ڈی ڈی او زراعت ڈاکٹر سجاد محمود نے فیلڈ سٹاف کو سائل سیمپلنگ اور پیسٹ سکاوٹنگ کٹ تقسیم کیں ۔ 

14 اگست پر کیا :کب اور کہاں ہو گا سب سامنے آ گیا

ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن خوشاب عبدالحمید سنبل نے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نئے عزم اور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائیگاانہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی سا لمیت ،استحکام اور امن کے قیام کے لئے نئی نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے اور متحد ہو کر ملک کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے وہ ڈی سی او آفس میں 14 اگست کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر لیبر ،ایجوکیشن ،ہیلتھ ،زراعت کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر نے صدر اجلاس کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس میں بتایا گیا کہ آزادی کے روز ڈی پی او پولیس سکواڈ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں گے ای ڈی او ایجوکیشن تقریب کے آغاز میں سکول کے بچوں سے تلاوت کلام پاک ،تقریریں، پرچم کشائی ،ڈی او سول ڈیفنس واک تھرو گیٹ کی تنصیب ڈی او فاریسٹ ضلع کونسل کے مین گیٹ کی ڈیکوریشن اور پلانٹیشن ،ای ڈی اوہیلتھ ،ٹی ایم او جگہ کی صفائی ستھرائی ،چونا ،پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام ،ڈی او سوشل ویلفیئر دعوتی کارڈز کی تقسیم،ڈی او لیبر جنریٹر اورساونڈ سسٹم ،سپشل ایجوکیشن والے جناح ہال کی ڈیکوریشن اور بیٹھنے کا انتظام اورڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پروگرام کی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کوریج کروائیں گے ڈی او سی عبدالحمید سنبل نے تمام محکوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14 اگست کی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے ذاتی دلچسپی لے کر انتظامات کو مکمل کریں اور جوذمہ داریاں انہیں تفو یض کی گئی ہیں ان میں کسی قسم کی کمی یاکوتا ہی نہ ہونے پائے ۔ 

20 کروڑ روپے پینے کے پانی پر لگیں گے تفیصلات

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں 20کروڑروپے کی لاگت سے پینے کے پانی کی بوسیدہ لائینوں کی تبدیلی کی سکیم حکومت پنجاب نے منظور کرلی ہے اس سکیم کے تحت خوشاب اور جوہرآباد میں پانی کی پرانی پائپ لائنوں کو ختم کرکے مرحلہ وار نئی پائپ لائن ڈال دی جائینگی اس سلسلہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کو خصوصی ہدایات دیدی گئیں ہیں اورہدایت کے مطابق شہروں میں جس جگہ پر سیوریج کے پائپ بچھے ہوں اس سے مخالف سمت میں پانی کے پائپ ڈالے جائیں تاکہ آنیوالے وقت میں سیوریج اور پینے کا پانی مکس نہ ہوسکے وہ ڈی سی او آفس جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہی تھیں اس سے قبل فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں ڈینگی اور کانگو وائرس کے علاوہ ویکسینیشن کی مہم کو تیز کرنے کے حوالہ سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنزہ مرتضی نے کہاکہ ڈینگی اور کانگو وائرس کیخلاف ہمیں متحد ہوکر کام کرنا ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کا فیلڈ سٹاف صرف اپنی سرکاری نوکری کے امور انجام دینے کی بجائے انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت کام کرے تاکہ ڈینگی یا پنجاب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں کانگو وائرس کی جو وباء آئی ہوئی ہے سے نبر آزماد ہوا جاسکے محکمہ صحت کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ضلع خوشاب میں ڈینگی کا کوئی کیس نہیں ہے یہ ہماری خوش قسمتی ہے لیکن ہمیں اپنی محنت اور جدوجہد جاری رکھنی ہے تاکہ اس حوالہ سے مستقبل میں کوئی پریشانی لاحق نہ ہو اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت نے ضلعی حکومت کی ہدایت پر پہلے سے ایل ایچ ویز کے ذریعہ ضلع بھر میں گھر گھر میں آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے جبکہ ویکسنیشن کے عمل کو بھی مزید تیز کردیا گیا ہے ۔ 

موسلا دھار بارش خوشاب میں

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے کئی نشیبی مقامات پر ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ پانی کھڑا ہوگیا محکمہ موسمیات جوہرآباد کے مطابق جوہرآباد میں گذشتہ روز 64ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جوکہ گذشتہ کئی سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہے بارش کی وجہ سے مین بازار جوہرآبادسمیت جنوبی بازار ‘ کالج روڈ ‘ نیا لاری اڈا ‘ پرانا لاری اڈا کے علاوہ ملحقہ کالونیوں نسیم کالونی ‘ رمضان کالونی ‘ اعجاز کالونی ‘ وقار اسلم کالونی میں بھی بارش کی وجہ سے شہریوں کو شدید تکلیف سے گزرنا پڑا دوسری طرف ٹی ایم اے کا عملہ تمام دن شہر سے پانی کی نکاسی کیلئے متحرک رہا ۔

جہلم لنگر والا پل کتنے میں تعمیر ہو گا:رپورٹ

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خوراک وزراعت ملک شاکر بشیراعوان اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز خوشاب ورکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن ترقی کا دوسرا نام ہے مسلم لیگ ن کے قائدین وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ملکی ترقی اور سلامتی پر پختہ یقین رکھتے ہیں ملکی سلامتی کیلئے ہر سخت سے سخت فیصلہ کریں گے آپریشن ضرب عضب سے امن وامان کو کنٹرول کرنے میں ریکارڈ کامیابی حاصل ہوئی ہے دہشتگردی سے آخری حد تک مقابلہ کیاجائے گا وہ آدھی کوٹ کے ملحقہ موضع روڈہ تھل میں غلام مصطفیٰ یارو خیل ،غلام عباس طورا یاروخیل ودیگر کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں اربوں روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے دریاے جہلم لنگروالا کے مقام پر تین ارب روپے کی لاگت سے نوازشریف پل اہلیان خوشاب کیلئے ایک تحفہ ہے اس عظیم منصوبہ سے علاقہ میں روزگار کے مزید مواقع میسر آسکیں گے جبکہ حلقہ میں بلاتفریق منصوبوں پر کام کروائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو مسائل سے نجات حاصل ہو انہوں نے کہاکہ حلقہ کو مسائل سے نجات دلانا مشن ہے وڈیرہ شاہی کی وجہ سے علاقہ تیس سال تک جان بوجھ کر پسماندہ رکھاگیا تیس سال کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں کل کی نسبت آج حلقہ میں ڈگری کالجز، سکولز، نئی ڈسپنسریز، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، نئے روڈز کا قیام ومرمت، پاسپورٹ آفس کا قیام، واپڈا سب ڈویشنز کا قیام، بجلی سے محروم دوردراز علاقوں میں بجلی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی سمیت دیگر ترقی کام ہماری کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں انشاء اللہ نئے دوستوں کے تعاون سے علاقہ میں مسلم لیگ ن اور زیادہ مضبوط ہوگی اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک محمد خالداعوان، چیئرمین یوسی روڈہ حاجی محمد امیر کلاسی، چیئرمین یوسی آدھی کوٹ ملک محمد وارث بگھور، مظہر اقبال بگھور، ملک منیر جوئیہ ، ملک ملازم حسین کلو، حاجی اختر حسین کلوسمیت دیگر سینکڑوں افرادموجودتھے 

اب مخصوص انتخابات کیسے ہونگے سب کچھ پتہ چل گیا

ریٹرننگ آفیسر مخصوص نشستیں یونین کونسل نمبر 13تا 20خوشاب شاہد فاروق وڑائچ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مخصوص نشستوں کا شیڈول جہاں ختم ہو ا تھا اب وہی سے شروع ہو گا انتخابی امیدواروں کو نشانات کی الاٹ منٹ ہو چکی ہے اب انہی کے درمیان مقابلہ ہو گا اور کسی کے نشان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوئی نیا امیدوار میدان میں اتر سکے گا انہوں نے بتایا کہ انکے زیر اتنظام سات میں سے پانچ یونین کونسلوں میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے جبکہ دو یونین کونسلوں میں مقابلہ ہو گا شاہد فاروق نے بتایا کہ ان یونین کونسلوں کیلئے (ن) لیگ نے اپنے امیدواروں کی نامزدگی نہیں کی اس لیے آزاد یا پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا 

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...