Wednesday, 10 August 2016

جہلم لنگر والا پل کتنے میں تعمیر ہو گا:رپورٹ

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خوراک وزراعت ملک شاکر بشیراعوان اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز خوشاب ورکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن ترقی کا دوسرا نام ہے مسلم لیگ ن کے قائدین وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ملکی ترقی اور سلامتی پر پختہ یقین رکھتے ہیں ملکی سلامتی کیلئے ہر سخت سے سخت فیصلہ کریں گے آپریشن ضرب عضب سے امن وامان کو کنٹرول کرنے میں ریکارڈ کامیابی حاصل ہوئی ہے دہشتگردی سے آخری حد تک مقابلہ کیاجائے گا وہ آدھی کوٹ کے ملحقہ موضع روڈہ تھل میں غلام مصطفیٰ یارو خیل ،غلام عباس طورا یاروخیل ودیگر کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں اربوں روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے دریاے جہلم لنگروالا کے مقام پر تین ارب روپے کی لاگت سے نوازشریف پل اہلیان خوشاب کیلئے ایک تحفہ ہے اس عظیم منصوبہ سے علاقہ میں روزگار کے مزید مواقع میسر آسکیں گے جبکہ حلقہ میں بلاتفریق منصوبوں پر کام کروائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو مسائل سے نجات حاصل ہو انہوں نے کہاکہ حلقہ کو مسائل سے نجات دلانا مشن ہے وڈیرہ شاہی کی وجہ سے علاقہ تیس سال تک جان بوجھ کر پسماندہ رکھاگیا تیس سال کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں کل کی نسبت آج حلقہ میں ڈگری کالجز، سکولز، نئی ڈسپنسریز، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، نئے روڈز کا قیام ومرمت، پاسپورٹ آفس کا قیام، واپڈا سب ڈویشنز کا قیام، بجلی سے محروم دوردراز علاقوں میں بجلی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی سمیت دیگر ترقی کام ہماری کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں انشاء اللہ نئے دوستوں کے تعاون سے علاقہ میں مسلم لیگ ن اور زیادہ مضبوط ہوگی اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک محمد خالداعوان، چیئرمین یوسی روڈہ حاجی محمد امیر کلاسی، چیئرمین یوسی آدھی کوٹ ملک محمد وارث بگھور، مظہر اقبال بگھور، ملک منیر جوئیہ ، ملک ملازم حسین کلو، حاجی اختر حسین کلوسمیت دیگر سینکڑوں افرادموجودتھے 

No comments:

Post a Comment