Thursday, 12 March 2020

عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری:اب خوشیوں کے لمحات یاد گار بنائیں گے گورنر ہاؤس میں

ویب ڈیسک:۔۔۔۔۔۔۔ حکومت پنجاب کا اخراجات پورے کرنے کے لئے گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لئےاستعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہےذرائع کی تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے کے بعد اب اسے کمرشل مقصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے:۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کے لان اور کمرے شادی کی تقریبات، کارپوریٹ ایونٹس، فوٹوگرافی، کنسڑٹس اور دیگر تقریبات کے لئے کرایہ پر حاصل کئے جا سکتے ہیں، جس کے لئے دلچسپی رکھنے والے افراد انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور بہت جلد یس سلسلے میں ایم پورٹل بھی قائم کر دیا جائے گا تا کہ عوام کو سہولت رہے:۔

اب تک کی دستیاب معلومات کے مطابق شادی یا دیگر تقریب کے لئے لان کو قریباً 10 لاکھ روپے روزانہ، فوٹو شوٹ کے لئے 2 لاکھ اور تاریخی اہمیت کے مختلف کمروں کو 10 ہزار سے 50 ہزار روپے روزانہ پر کرایہ پر دیا جائے گا:۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل گورنر ہاؤس کے دروازے عوام ایک لئے کھول دئے گئے تھے تا کہ لوگ اتوار کے روز گورنر ہاؤس کو اندر سے دیکھ سکیں اور سیروتفریح سے لطف اندوز ہوسکیں:۔

سعودی عرب کی 72 گھنٹے کی مہلت پھر پابندی عائد ہو جائیگی

Image result for saudi arabia
ریاض(ویب ڈیسک): سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے اقامہ رکھنے والے تارکین کو واپس آنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے  ان ممالک کے سفر پر عارضی پابندی بھی عائد کردی:۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے 72گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک داخلہ ویزہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور پاکستان سمیت12 ممالک  کے اقامہ ہولڈرز کو تین دن کے اندر اندر سعودی عرب آنے کی ہدایت کردی، وزارت سعودی عرب کی جانب سے ہدایت تمام غیر ملکی اور شہریوں کے لیے جاری کی گئی ہیں:۔
دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان ، بھارت اور یورپی یونین کے ممالک کے سفر پر عارضی پابندی لگاتے ہوئے فلائٹس بھی معطل کردیں:۔
سرکاری ذرائع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ایسے ممالک جہاں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے ، وہاں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیےعارضی طور پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے:۔
سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ان  ممالک کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا سفر اور فلائٹس بھی معطل کردیں:۔
 ان میں پاکستان، بھارت ، یورپی یونین کے کئی ممالک اور سوئٹزرلینڈ کے علاوہ سری لنکا، فلپائن، ایتھوپیا، سوڈان، اریٹریا، کینیا، جبوتی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں:۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی سفارشات اور وائرس کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر عارضی طور پر مذکورہ ممالک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے:۔

کرونا وائرس پر سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانےکافیصلہ

Image result for coronavirus
ویب ڈیسک:        کرونا وائرس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے ، اجلاس بلانے سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کردیاگیا ہے، اجلاس میں بارڈرز کی بندش سے متعلق نیشنل پالیسی کاجائزہ لیا جائےگا
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس پر سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانےکافیصلہ کرلیا جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا
ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے سے متعلق پارلیمانی پارٹی کوآگاہ بھی کردیاگیا ہے، اجلاس میں بارڈرز کی بندش سے متعلق نیشنل پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا:۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں عوامی مسائل کےفوری حل کے لئے نیشنل پالیسی پرمشاورت کی گئی اور کروناوائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا:۔
اجلاس کےدوران بلوچستان سے منسلک بارڈر بند کرنے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا بلوچستان سے منسلک بارڈر پر شدید خطرہ ہے، مکمل سیل کردیا جائے:۔
وزیراعظم کی صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فی الحال قومی مسائل اور چیلنجز پر مل کر قابو پانا ہے، حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوزہے، حلقے کے ترقیاتی مسائل کا بھی علم ہے، جلد اسے حل کیا جائےگا:۔
خیال رہے گلگت بلتستان میں کروناوائرس کاتیسرا مریض سامنےآگیا جبکہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانےکے ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد پاکستان میں کرونامریضوں کی تعداد 22ہوگئی ہے

ناجائزاسلحہ مہم میں کون کون پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ImageImage
رانا شعیب محمودDPOخوشاب کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میںSHOتھانہ صدر جوہرآباد کی زیرنگرانی کاروائی،ملزم محمد محمود سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بوربرآمد جبکہSHOتھانہ جوڑاکلاں کی زیرنگرانی ملزم زوار حسین سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور برآمد دریں اثناء SHOتھانہ سٹی جوہرآباد کی زیرنگرانی کاروائی، ملزم حبدار حسین ہاشم سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ 2ضرب گولیاں برآمد اور خضر حیات سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے

ImageImage

وزیر اعلی کی ملاقات کے بعد (ن) لیگ بھی بہت بڑا دھچکا دینے کو تیار جانیے اس رپورٹ میں

(رپورٹ:غلام محمد کھچی)خوشاب سے صوبائی اسمبلی کے رکن ملک محمد وارث کلونے کہاہے کہ پی ٹی آئی والے (ن) لیگ میں نقب لگا کر دروازہ نہ کھولیں ورنہ انکا اپنا پھاٹک کھل جائیگا اور 5 کے بدلے 25ایم پی ایز انکی جماعت سے باہر آجائیں گے انہوں نے کہا کہ فلو ر کراسنگ کو رواج دینا غلط ہے اس سے سیاسی کلچر کو نقصان پہنچے گا وارث کلو نے کہا نشاط ڈاہا ایم پی اے میرے بھائی ہیں وہ اپنے ساتھ بھی ہیں یا نہیں یہ کسی کو معلوم نہیں جبکہ پی ٹی آئی میں بننے والا فارورڈ بلاک حقیقت ہے اور وزیر اعظم سے کھانا کھانے کے باوجود انہیں وہ جھڑکیاں ہضم نہیں ہوئیں جو انکے حصہ میں آئی ہیں ایم پی اے نے کہا کہ وہ آزاد حیثیت سے جیت کر پہلے (ق) لیگ اور پھر دوبارہ آزاد حیثیت سے جیت ر (ن) لیگ میں میں شامل ہوئے تھے لیکن اس کے بعد (ن) لیگ کے ٹکٹ پر ہی کامیاب ہوئے ہیں اور جب تک سانس چل رہی ہے (ن) لیگ کے ساتھ ہی رہوں گا 

پی ایس ایل 5دوسری ٹاپ ٹو ٹیم کونسی ہے جانئے اس رپورٹ میں

(تبصرہ:غلام محمد کھچی)پی ایس ایل 5میں اب تک 25میچ کھیلے جا چکے ہیں لیکن ٹورنامنٹ میں شریک 6میں سے 5ٹیمیں ابھی تک اگر مگر کے چکر میں ہیں کہ وہ ٹاپ فور میں پہنچ پاتی ہیں یا انکا سفر پہلے ہی تمام ہو جاتا ہے لیکن واحد ٹیم ملتان سلطانز کو یہ طرہ امتیاز حاصل ہے کہ دو میچ باقی ہونے کے باوجود وہ ٹاپ ٹو میں پہنچ چکی ہے اور یہ دونوں میچ جو اس نے پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے ساتھ کھیلنے ہیں انکی حیثیت اس کیلئے پریکٹس میچ سے زیادہ نہیں ہے ملتان سلطانز اگر یہ دونوں میچ ہارتی ہے تو اسکی ٹاپ ون پوزیشن کو کراچی کنگز اور لاہور قلندر کی جانب سے چیلنج درپیش ہو گا کراچی کنگز اگر اپنے باقی تینوں میچ جیت جاتی ہے تو وہ 13پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آجائیگی لیکن اس صورت کا اطلاق بھی تب ہو گا جب ملتان سلطانز لاہور قلندراورپشاور زلمی سے بھی ہار جائے اگر ملتان سلطانز پشاورزلمی سے ہار جاتی ہے اور لاہور قلندر سے جیت جاتی ہے تو پھر بھی وہ ٹاپ ون پر ہو گی لاہور قلندر ٹاپ ون پر پہنچ سکتی ہے بشرطیکہ ملتان سلطانز، پشاور زلمی اورلاہور قلندر سے ہار جائے اور قلندر کا رن ریٹ ملتان سلطانز سے بہتر ہو