Thursday, 12 March 2020

سعودی عرب کی 72 گھنٹے کی مہلت پھر پابندی عائد ہو جائیگی

Image result for saudi arabia
ریاض(ویب ڈیسک): سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے اقامہ رکھنے والے تارکین کو واپس آنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے  ان ممالک کے سفر پر عارضی پابندی بھی عائد کردی:۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے 72گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک داخلہ ویزہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور پاکستان سمیت12 ممالک  کے اقامہ ہولڈرز کو تین دن کے اندر اندر سعودی عرب آنے کی ہدایت کردی، وزارت سعودی عرب کی جانب سے ہدایت تمام غیر ملکی اور شہریوں کے لیے جاری کی گئی ہیں:۔
دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان ، بھارت اور یورپی یونین کے ممالک کے سفر پر عارضی پابندی لگاتے ہوئے فلائٹس بھی معطل کردیں:۔
سرکاری ذرائع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ایسے ممالک جہاں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے ، وہاں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیےعارضی طور پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے:۔
سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ان  ممالک کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا سفر اور فلائٹس بھی معطل کردیں:۔
 ان میں پاکستان، بھارت ، یورپی یونین کے کئی ممالک اور سوئٹزرلینڈ کے علاوہ سری لنکا، فلپائن، ایتھوپیا، سوڈان، اریٹریا، کینیا، جبوتی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں:۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی سفارشات اور وائرس کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر عارضی طور پر مذکورہ ممالک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے:۔

No comments:

Post a Comment